برطانیہ کی جانب سے پاکستانیوں پر سفری پابندیاں نرم:کس شرط سے استثنیٰ ہوگا؟

uk.jpg


برطانیہ کی جانب سے پاکستانیوں پر سفری پابندیاں نرم

برطانیہ نے پاکستان کو نئی سفری فہرست میں شامل کر لیا،جس کے بعد پاکستانیوں کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے،برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے مطابق کورونا کی تسلیم شدہ مکمل ویکسینیشن کے ساتھ برطانیہ جانیوالے پاکستانیوں کو اب برطانیہ میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا،انہیں نادرا سرٹیفکیٹس دکھا کر صرف دو روز کے اندر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

برطانوی حکام کے جاری بیان کے مطابق اس فیصلے کے بعد ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کی تعداد 7 رہ گئی، پاکستان سمیت 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالا گیا ہے،ان ممالک میں برازیل، گھانا، ہانگ کانگ، بھارت، جنوبی افریقا اور ترکی بھی شامل ہیں،اعلان کردہ 47 ممالک پیر سے برطانیہ کی جاری کردہ ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے،برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ان ممالک سے آنیوالے مکمل ویکسینیٹڈ اور 18 سال سے کم عمر افراد کو اب صرف برطانیہ پہنچنے کے دوسرے دن ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1446165318662037505
برطانوی سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا،لیکن تمام مسافروں کے لیے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا،ایسٹرا زینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ سے استثنیٰ ہو گا۔

گیارہ اکتوبر سے برطانیہ میں منظور شدہ چار ویکسینز میں سے کسی ایک کی پاکستان میں مکمل طور پر ویکسین لگائے جانے پر آئی سولیشن ہونے یا پری ڈیپارچر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
چلو یہ تو اچھا ہوا بے چارے اورسیز برطانوی پاکستانی اس بار پندرہ بیس لاکھ خرچ کرکے واپس جارہے تھے مہنگی ٹکٹ اور سات آٹھ لاکھ ہوٹل کا خرچہ، بہت لوٹا ہے ان گوروں نے ہمارے ہم وطنوں کو کرونا کے بہانے حالانکہ کرونا وہاں بھارتی پھیلارہے ہیں