بیٹی کی پیدائش پر بھارتی شہری نے لوگوں کو 40 ہزار کے مفت گول گپے کھلادئیے



بیٹیاں زحمت نہیں رحمت۔۔ بیٹی کی پیدائش پر بھارتی شہری نے مثال قائم کردی


بیٹیاں بوجھ نہیں، بھارتی ریاست بھوپال کے گول گپے فروش نے بھارتیوں کیلئے نئی مثال قائم کردی، گول گپے فروش کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اس نے 35 سے 40 ہزارکے گول گپے سب کو کھلائے۔


گول گپے فروش کے مطابق اسکے ہاں بیٹی بڑی منتوں مرادوں کے بعد پیدا ہوئی تھی جس پر وہ خوش ہے، اس نے منت مانگی تھی کہ اگر بیٹی پیدا ہوئی تو لوگوں کو مفت گول گپے کھلائے گا۔


آنچل گپتا نے اس حوالے سے بتایا کہ شادی کے بعد میری یہی خواہش رہی کہ بیٹی پیدا ہو،دو سال پہلے بیٹا ہوا، سترہ اگست کو بیٹی ہوئی، کل میرے بیٹے کی دوسری سالگرہ تھی اور میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرکے بھوپال کے لوگوں کو مفت پانی پوری کھلانے کا اعلان کیا، کیونکہ بیٹی ہی کل ہے۔




والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کی خوشی میں پینتیس چالیس ہزار کے گول گپے کچھ نہیں ہیں، انہیں اتنی خوشی تھی کہ ان کے نزدیک کچھ اہم نہیں تھاعوام بھی مفت گول گپے سے لطف اندوز ہوئے اور گپتا کی دریا دلی کو سراہا


بیٹی کی پیدائش پر اس طرح جشن منانے پر گپتا صرف بھوپال ہی نہیں بلکہ پورے بھارت میں چھا گئے ہیں، ہر کسی کی زبان پر گپتا کے چرچے ہیں۔