جنرل (ر) نعیم لودھی کی مصالحتی تجاویز فوجی حکام تک پہنچ گئیں

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
a111i1h2.jpg

اسلام آباد (انصار عباسی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی کی سیاسی اور ادارہ جاتی مفاہمت کی وہ تجویز فوجی حکام تک پہنچ گئی ہے جس میں انہوں نے کسی جماعت کا نام لیے بغیر بنیادی طور پر فوجی اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

دی نیوز کے رابطہ کرنے پر جنرل (ر) لودھی کا کہنا تھا کہ انہیں تاحال فوجی حکام کی طرف سے ان کی تجاویز کا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک انہوں نے اس حوالے سے عمران خان، پی ٹی آئی کی کسی اور دوسری اہم شخصیت یا دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطہ نہیں کیا۔

جنرل (ر) لودھی اس وقت سید مشاہد حسین، محمد علی درانی، سابق فور اسٹار جرنیل، سابق ایئر مارشل، کچھ اہم لیکن ریٹائرڈ سفارتکاروں، بیوروکریٹس اور میڈیا کے چند افراد سے جلد سیاسی اور ادارہ جاتی مفاہمت کی اجتماعی کوششوں کیلئے رابطے میں ہیں۔

حال ہی میں جنرل لودھی نے اداروں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کے خاتمے، سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرنے اور موجودہ حکومت کو کم از کم دو سال تک کام کرنے دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

وہ سید مشاہد حسین اور محمد علی درانی جیسے سیاستدانوں کے علاوہ کچھ ہائی پروفائل سابق فوجیوں، ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت مختلف لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ تاہم ابھی یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ جنرل لودھی کی کوششوں میں کون باضابطہ طور پر ان کا ساتھ دے گا۔

چند روز قبل دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیل نے کہا تھا کہ اگرچہ ابتدائی طور پر متعلقہ فریقین کے درمیان سمجھوتے کے آثار نظر نہیں آتے، لیکن مخلص گروپس اور افراد کو ملک اور اس کے غربت کے ستائے عوام کی خاطر -- بظاہر اس ناممکن کام کو ممکن بنانا پڑے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ قومی سیکورٹی کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے جس میں خصوصی طور پر چیف جسٹس پاکستان، بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان، میڈیا کی نمایاں شخصیات، کاروباری کمیونٹی کے افراد وغیرہ کو دعوت دی جائے اور مصالحتی امور پر بات کی جائے۔

ان کے مطالبات میں جو باتی شامل ہیں وہ یہ ہیں:حریف سیاسی گروہوں اور اداروں کیخلاف ہر طرح کی بدزبانی اور جارحانہ موقف کی روک تھام، حکومت اور دیگر کی طرف سے سیاسی سطح پر انتقامی کارروائیوں کی بندش، انتخابی شکایات کے حوالے سے سیاسی محرکات کی بنیاد پر شروع کیے گئے ٹرائلز اور اپیلوں کے فیصلے کیلئے عدلیہ اور ٹریبونلز کو آزادانہ فیصلے کرنے دیے جائیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے سیاسی مخالفین کو ہراساں نہ کیا جائے، موجودہ حکومتوں (وفاقی اور تمام صوبائی) کو کم از کم دو سال (سال 2025 کے آخر تک) تک کام کرنے دیا جائے، جو لوگ انتخابی نتائج کو قبول نہیں کرتے وہ پرامن رہ سکتے ہیں اور احتجاجاً اس عبوری عرصے کے دوران حکومت کو کام کرنے دیںں۔

انہیں خاموش احتجاج (جس میں بازوئوں پر پٹیاں باندھنے وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہوں) کرنے دیا جائے جن میں تشدد کا عنصر نہ ہو، ان دو برسوں کے دوران سڑکوں پر یا بڑے پیمانے پر مظاہرے نہ کیے جائیں، تنظیمی مقاصد کیلئے اجتماعات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

جنرل (ر) لودھی نے اس نمائندے کو بتایا کہ ان کا کالم فوجی حکام تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال فوجی حکام کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی اور اہم رہنما یا دیگر سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ نہیں کیا۔

جنرل (ر) لودھی نے اگرچہ سیاسی اور ادارہ جاتی مفاہمت کیلئے اپنی تجاویز سب کے سامنے پیش کر دی ہیں، لیکن وہ سول سوسائٹی کے جس گروپ کو حتمی شکل دینے کیئے کام کر رہے ہیں، اس کے مکمل ہونے کے بعد ہی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کا سلسلہ شروع کریں گے۔

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
In haramiyo ko shikast ho choki hai. Ab yeh ghq ko rescue krna Chahta hai. In k trap me nahi ana.. economy ko taba kr diya.. pti k sath Jo krna ta kr liya. Ab konsi masahlat.. 7 lac maderchod soor fouj da dowa Maro.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
In the name Allah, PTI people PLEASE STAY AWAY from this snake... general.
یہ ڈڈو چارجر سے چارج ہوا جرنیل، ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہے کہ ۲۰۲۵ تک ملک کو لوٹنے اور اجاڑنے کی اجازت دی جائے۔ اس سے تحریک انصاف والے تو کیا، کوئی بھی ہوشمند انسان دور ہی رہے گا۔

لگتا ہے اسکو آخری چارجنگ میں ڈڈو چارجر نے اوور چارج کردیا ہے۔

مفاہمت کبھی بھی اس بات پر نہیں ہوسکتی کہ اسٹیبلشمنٹ نے بدمعاشی کر کے اگر غلط کیا ہے تو باقی سب چُپ کر کے بیٹھ جائیں اور انھیں ۲۰۲۵ تک بدمعاشی کرنے دیں۔ مفاہمت صرف اس بات پر ہوتی ہے کہ دونوں طرف کے لوگ اپنی اپنی غلطیاں درست کریں۔ نہیں تو اسٹیبلشمنٹ اپنا ڈنڈا اٹھا کر ملک میں پھرتی رہے اور ملک میں سرمایہ کاری کو بھگاتی رہے۔ قیدیوں کی جیل میں روٹی کا خرچہ علیحدہ پالتی رہے۔
 
free_man

MPA (400+ posts)
دوسروں کو قانون اور دستور کا بتاتے ہیں اور اپنے بنیادی حلف کی ہر روز خلاف ورزی کرتے ہیں اور حلف تو اللہ تعالیٰ کے سامنے کیا گیا وعدہ ہوتا ہے ہر روز یہ وعدہ توڑ سیاسی اکھاڑے سجاتے اور پھر انہیں عزت بھی بہت چاہیے مگر قوم کا شعور جاگ گیا یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا
 
patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ڈڈو چارجر سے چارج ہوا جرنیل، ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہے کہ ۲۰۲۵ تک ملک کو لوٹنے اور اجاڑنے کی اجازت دی جائے۔ اس سے تحریک انصاف والے تو کیا، کوئی بھی ہوشمند انسان دور ہی رہے گا۔

لگتا ہے اسکو آخری چارجنگ میں ڈڈو چارجر نے اوور چارج کردیا ہے۔

مفاہمت کبھی بھی اس بات پر نہیں ہوسکتی کہ اسٹیبلشمنٹ نے بدمعاشی کر کے اگر غلط کیا ہے تو باقی سب چُپ کر کے بیٹھ جائیں اور انھیں ۲۰۲۵ تک بدمعاشی کرنے دیں۔ مفاہمت صرف اس بات پر ہوتی ہے کہ دونوں طرف کے لوگ اپنی اپنی غلطیاں درست کریں۔ نہیں تو اسٹیبلشمنٹ اپنا ڈنڈا اٹھا کر ملک میں پھرتی رہے اور ملک میں سرمایہ کاری کو بھگاتی رہے۔ قیدیوں کی جیل میں روٹی کا خرچہ علیحدہ پالتی رہے۔
Asal me establishment ziada deir Khan ko jail me rakna afford nahi kr sakti. Aik to awam Khan k sath kari hai or dosra issue Khan ab Kafi over aged hein. Ager jail me Khan ki death ho jati hai to yeh establishment afford nahi kr sakti . is liye ab generals ki Koshish hai k Khan k sath har Hal me deal ho
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Asal me establishment ziada deir Khan ko jail me rakna afford nahi kr sakti. Aik to awam Khan k sath kari hai or dosra issue Khan ab Kafi over aged hein. Ager jail me Khan ki death ho jati hai to yeh establishment afford nahi kr sakti . is liye ab generals ki Koshish hai k Khan k sath har Hal me deal ho
خان کے اندر رکھنے سے انکو ہر طرف سے جوتے پڑ رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں انکا ملازمِ اعلیٰ شہباز شریف کراچی میں تاجروں کی ایک میٹنگ میں سینگوں پر اٹھایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ جب تک معاملات ٹھیک نہیں کروگے، باہر کے لوگ اپنے پیسے یہاں نہیں لائیں گے۔ یہی ان کے ساتھ فیصل آباد میں بھی ہوا۔

ڈنڈے کی حکومت اور لاقانونیت دیکھ کر کون پیسہ لگانے آتا ہے؟ سب یہی پوچھتے ہیں کہ بھائی اگر کل کو یہاں آپ کی اسٹیبلشمنٹ نے دوبارہ آپریشن شروع کردیا یا یہاں اگر لوگ ہمارا پیسہ کھا گئے، تو یہ عدالتیں تو ہمیں انصاف فراہم نہیں کر پائیں گی۔

آپ خود بتلائیں کہ کیا آپ اپنا پیسہ کسی ایسے ملک میں لگائیں گے جہاں آئے روز اسٹیبلشمنٹ بندے اٹھاتی اور غائب کرتی ہو اور عدالتیں انکی قانونی رکھیل ہو؟ کل کو آپکا مخالف صنعتکار اس اسٹیبلشمنٹ کے کسی کدّو سے منسٹر کو پکڑ کر آپکا کاروبار بند کرواسکتا ہے، آپکے مینیجر کو ۹ مئی کے پرچے میں اندر کرسکتا ہے اور آپ یہاں سے پیسے واپس بھی نہیں نکال پائیں گے کیونکہ عدالت سے فیصلہ بلکل الٹا آئے گا۔
خان کو اندر کر کے یہ جو طاقت کے نشے میں ننگا ناچ رہے تھے، اب دنیا ان کے ناچ سے لطف اندوز ہورہی ہے، بلکہ اب تو تالیاں اور سیٹیاں بھی بجا رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے کتنا ڈنڈا دیا ہوا ہے، یہ تو فی الوقت میں بتا نہیں سکتا، لیکن کچھ لوگوں سے سُنا ہے کہ انکا بھی بہت پریشر ہے
 
👋👋👋