حافظ نعیم کو محمود اچکزئی، اسد قیصر کی احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت

battery low

Minister (2k+ posts)
2636842-jamaateislami-1714816437-775-640x480.jpg


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر کی قیادت میں اپوزیشن وفد نے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔
https://twitter.com/x/status/1786693060526518465

اتحاد برائے تحفظ آئین کے صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وفد منصورہ پہنچ گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کا استقبال کیا۔


اپوزیشن رہنماؤں اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔


محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کےلئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد صرف چہروں کی تبدیلی نہیں۔


Source
 

ranaji

President (40k+ posts)
اس تحریک میں حافظ نعیم صاحب شریک ہوں یا نا ہوں وہ تو بعد کی بات ہے
لیکن اس موقعے پر مولوی سراج ہوتا تو وہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوتا جہاں جہاں بھی کسی کرپٹ کو ضرورت پڑی مولوی سراج نے اس کا پورا پورا ساتھ دیا اور ووٹ بھی دیا
اور وہ جماعت کے لئے پورس کا ہاتھی ثابت ہوا۔ چاہتا تو غیر جانبدار بھی رہ سکتا تھا مگر اس نے ہمیشہ رانگ نمبر کا ساتھ دیا