رواں مالی سال شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولیاں

petrlh11.jpg

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال شہریوں سے سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولیوں پر جولائی سے مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 100فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 719 ارب 56 کروڑروپے کی وصولی کی ہے، رواں مالی سال حکومت نے لیوی کی میں وصولیوں کا ہدف 869 ارب روپے مقرر کیا ہے، جبکہ آئی ایم ایف کا لیوی سے وصولیوں کا تخمینہ 918 ارب روپے ہے۔۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 362 ارب 48 کروڑ روپے کی وصولیاں کی تھیں اور گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر 580 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ اس وقت حکومت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے کے حساب سے لیوی وصول کررہی ہے۔