سائفر دکھاؤ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس،حکومتی وکیل مشکل میں

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سائیفر دکھاؤ سائیفر، اسلام آباد ہائیکورٹ کا پراسیکیوشن کے وکیل کو صاف جواب

ایف آئی اے وکیل کے حامد علی شاہ کے دس منٹ تک دلائل سننے کے بعد عدالت کا ایک بار پھر وہی اہم سوال

آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہوں گی، جو گواہان ہیں وہ بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن ہم کیسے مان لیں؟ سائیفر ڈاکومنٹ ریکارڈ پر ہی نہیں، چیف جسٹس عامر فاروق

سائفر کیس میں ایک سوال جو ایف آئی اے پراسیکوشن کا پیچھا کر رہا ہے جس کا کوئی جواب نہیں اسی بنیاد پر یہ کیس اڑنے کے بھی امکانات ہیں ، عدالت نے ایف آئی اے پراسیکوٹر سے پوچھا " آپ نے ابھی کہا سائفر کا متن پبلک کر دیا گیا وہ ڈاکومنٹ کہاں ہے جو پبلک ہوا ؟ " جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس
https://twitter.com/x/status/1783445177736089650
سائفر کیس: آپ کہہ رہے ہیں وہ یہ کہہ رہا ہے یہ وہ کہہ رہا ہے اُسے مان لیں لیکن ڈاکومنٹ تو ریکارڈ پر ہی نہیں،یہ تو ایسے ہی ہو گیا کہ قتل ہو گیا، سینے میں کلہاڑی مار دی، گولی مار دی،ڈیڈ باڈی سامنے پڑی ہے لیکن وہ نہیں دیکھانی، یہ کہنا ہے کہ فلاں کہہ رہا ہے فلاں کہہ رہا ہے،آپ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے یہ پبلک کر دیا وہ کر دیا کیا پبلک کیا ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے اہم ریمارکس

یا ایسے سمجھ لیں کہ آپ معاہدے کی خلاف ورزی کا کہہ رہے ہیں اور معاہدہ دکھا ہی نہیں رہے۔چیف جسٹس عامر فاروق کے اہم ریمارکس

بھیجا گیا سائیفر گریڈ ٹو سائیفر تھا، گریڈ ٹو سائیفر کا ٹیکسٹ نہ آگے بھیجا سکتا ہے نہ ہی کسی ایجنسی کو فراہم کیا جاسکتا۔ اس کو پڑھنے والے صرف نامزد کردہ لوگ ہوں گے اور ان نامزد کردہ لوگوں کے علاوہ کوئی پڑھ سکتا ہے نہ اپنے پاس رکھ سکتا ہے اور پڑھنے کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔ ایف آئی کے وکیل کے سائیفر کیس میں دلائل جاری