فوادچوہدری غلط کہہ رہے ہیں وہ پارٹی میں نہیں ہیں،رؤف حسن

fah13.jpg

رؤف حسن فوادچوہدری کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے مخالف؟ فوادچوہدری کی واپسی ہوگی یا نہیں؟ رؤف حسن نے بتادیا

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی میں نہیں ہیں وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں،انکی بیگم آئی پی پی کے ٹکٹ کی امیدوار بھی رہی ہوئی ہیں انہوں نے فوج کی تصویریں لگا کر بیان بھی دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے تب تک کوئی پارٹی میں واپس نہیں آ رہا چاہے وہ کوئی بھی ہو۔
https://twitter.com/x/status/1785372731019522152
رؤف حسن نے یہ بیان ایسے وقت پر دیا ہے جب فوادچوہدری کی واپسی کی خبریں گرم تھیں، رؤف حسن فوادچوہدری کی واپسی کے مخالف سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ہے، فوادچوہدری پی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے سیکرٹری اطلاعات تھے جبکہ اس سے قبل وہ عمران حکومت میں وزیراطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ روز فوادچوہدری نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نہیں چھوڑی، میں کہیں نہیں گیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ابھی کہانی آئی نہیں، کہانی اُن کی آئی جو ٹی وی پر بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے، جب آپ سنیں گے تو پتہ چلے گا/

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3 سے 4 ماہ چلے گی،
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے روزِ اول سے یہ روف حسن رانگ نمبر لگ رہا ہے۔ ایک تو یہ فواد حسن فواد کا بھائی ہے جو شریف برادران کا راز دار اور کرپشن شریک بھائی ہے۔ دوسرا یہ کہ اِس وقت پوری پی ٹی آ ئی مصیبت میں گرفتار ہے ایک ہی واقعے پر دس دس ایف آئی آریں درج ہو رہی ہیں، یہ واحد بندہ ہے جو ہر طرح کے مقدمات سے مبرّا ہے کیوں؟
 

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
Very unnecessary statement from PTI.

Fawad chahdury is a gem. We need to appreciate the pressure he handled, being arrested case after case.. and still not openly joined IPP. He could have done a press conference and roam freely but he chose not to. He always wanted to stay with PTI... I am sure IK will take him back with open arms but these moles cause confusions and give media something to talk about.