نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کا اندراج: سوچی سمجھی سازش؟

na121.jpg


نواز شریف جعلی ویکسی نیشن اسکینڈل میں مزید انکشافات ـ معاملے میں تین افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق نواز شریف جعلی ویکسی نیشن اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے، معاملے میں 3 افراد میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے ایک یونین کونسل کا سابق عہدیدار ہے جبکہ باقی 2 افراد بھی بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ نوازشریف کا جعلی ویکسی نیشن کا اندراج کوئی غلطی نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش تھی جس میں ن لیگ کا ایک سابق یونین کونسل عہدیدار اور 2 افراد ملوث ہیں جنہیں ن لیگ دور میں بھرتی کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1441093755654885377
نوازشریف کا شناختی کارڈ نمبر ایک سادہ کاغذ پر لکھ کر انٹری کیلئے بھیجا گیا،انٹری کیلئے پرچی لے کر جانیوالا اسپتال کا ملازم تھا۔ پرچی دیتے ہوئے اعلیٰ افسر کا نام لیکر اندراج کیلئے کہا گیا۔


ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سنٹر میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ضائع کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ڈیٹا انٹری کرنیوالا عادل تاحال غائب ہے جبکہ اندراج کے بعد ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوازشریف کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پھیلائی گئی۔



اسپتال میں 80 فیصد عملہ ن لیگ کے دور میں بھرتی ہوا تھا
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Waisy Pakistan mai fake certificate easily bn jaty hai specially Karachi mai lakin nawaz sharif ka certificate bnana smjh sy bahir hai Kya n league ab is Cheez ko bayana bnany lgi hai ta k Pakistan or mazeed pabandiya lgy aur government ko pressurized Kiya ja sky
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
ذرائع کے مطابق یہ نوازشریف کا جعلی ویکسی نیشن کا اندراج کوئی غلطی نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش تھی جس میں ن لیگ کا ایک سابق یونین کونسل عہدیدار اور 2 افراد ملوث ہیں جنہیں ن لیگ دور میں بھرتی کیا گیا تھا۔
بھائی عالمی سازش ہوئی ہے خان صاحب کے خلاف۔