ٹیکس ریٹرن فائل ناکرنیوالوں کی سم بلاک کرنیکی ایف بی آر کی درخواست مسترد

battery low

Minister (2k+ posts)
364056_4878416_updates.jpg


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیکس ریٹرن فائل نا کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ایف بی آر کی تجویز کی مخالفت کر دی۔

پی ٹی اے نے ایف بی آر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر سمیں بند کرنے کے اس حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں اور سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا۔

پی ٹی اے نے خط میں کہا پاکستان میں صرف 27 فیصد خواتین اپنے نام پر نکالی گئی سمیں استعمال کرتی ہیں اور باقی خواتین اور بچے خاندان کے مرد حضرات کے نام پر سمیں استعمال کرتے ہیں۔

پی ٹی اے نے خط میں لکھا موبائل سمز بند کرنے سے ای کامرس اور ٹرانزیکشز کا عمل بھی متاثر ہوگا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی سمز بند کرنے کی درخواست کو مسترد کرکے کوئی اور لاحہ عمل پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔

Source
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
شدید مہنگائی اور کاروبار کے لیے سہولتوں کا نہ ہونا - ان حالات میں سمس بلاک کرنا حماقت ہے