پی آئی اے کی پرواز میں جلنے کی بو آنے پر ایمرجنسی نافذ

4piaememrgenncyysk.png

پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے طیارے میں اشیا خورونوش کی جگہ پر جلنے کی بو کی اطلاع ملی,دھوئیں کی اطلاع کے باعث طیارے کو کافی دیر تک دبئی ائر پورٹ پر روکا گیا۔ اسموک کی اطلاع ملنے پر طیارے کے اطراف ایمرجنسی ڈیکلئیر کی گئی۔

ایمرجنسی کے باعث فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز سمیت متعلقہ انتظامات کیے گئے، عملے کی جانب سے کافی دیر جانچ پڑتال کے بعد جہاز کو کلئیر کیا گیا پرواز کافی تاخیر کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، ایئر لائن ترجمان نے پرواز میں اسموک کی طلاع اور پرواز کی تاخیر سے روانگی کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، قومی ایئرلائن نے اہم اعلان کردیا, پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کو اچھی خبر سنادی,ترجمان پی ائی اے کی جانب سے کہا گیا کہ اگلے ماہ پیرس اور 14اگست کو برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے کوتیار ہیں ، پی آئی اے کو رواں ماہ ایاسا سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے برطانیہ ایتھروائیرپورٹ کیلئے براہ راست پرواز14اگست کوروانہ ہوگی,اس سلسلے میں یورپ اور برطانیہ کیلئے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیز کردیا ، 7 ٹرپل سیون جہاز آپریشن میں ہیں،آئندہ ماہ مزید 2 آپریشن میں آجائیں گے۔

ترجمان کے مطابق 9 ٹرپل سیون جہازوں سے یورپ اور برطانیہ کا اپریشن چلایا جاسکے گا, یورپی سیفٹی ایجنسی ایاساکاسیفٹی ریویوبورڈکا اجلاس 14مئی کو برسلزمیں ہوگا، سی اے اے اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی,ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایاسا کے اہم شعبوں جانچ پڑتال میں کامیابی حاصل کی ، اجلاس میں پاکستان سے پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں۔