چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع ایک رشوت کے طور پر لے رہے ہیں ،پی ٹی آئی

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1786713127880417723
ججز تقرری آئینی ترامیم پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِ عمل

ملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے ججز تقرری آئینی ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہے، ترجمان تحریک انصاف

حکومت نے پچھلے دوسالوں میں ہر وہ فیصلہ کیا ہے جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچتا ہے اور ادارے کمزور ہتے ہیں ، ترجمان تحریک انصاف

اداروں کی مضبوطی اور مضبوط ریاست بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے، ترجمان تحریک انصاف

موجودہ حکمران اداروں کو اس لئے کمزور کرتے ہیں تاکہ اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی مدت ملازمت کے پورے عرصے کے دوران بطور چیف جسٹس جو طرزِ عمل اختیار کیا ہے وہ آئین و قانون کے حوالے سے نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے آئین و قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ کر کہ اپنے منصب کی وقعت کو کم کیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

قاضی فائز عیسی نے عدلیہ کی آزادی میں ماورائے دستور اور ماورائے جمہوریت قوتوں کا دروازہ کھولا ہے جس کے بھیانک اثرات دوررس ہونگے ، ترجمان تحریک انصاف

قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ کس طرح ایک جمہوری پارٹی سے بلے کا نشان چھیننے اور اس کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے میں سہولت کاری کی گئی ہے جس کا معاوضہ چیف جسٹس صاحب کو ایک ایکسٹینشن کی صورت میں مل رہا ہے، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع ایک رشوت کے طور پر لے رہے ہیں جوکہ نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت ہے، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان کا دستور ایسے کسی بھی مخصوص شخص کیلئے آئین میں ترامیم کی اجازت نہیںدیتا ،قانون سازی ہمیشہ ان موضاعات پر کی جاتی ہے جہاں اجتماعی مفاد ہو، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف اس ترامیم کی ہر قانونی اور جمہورتی طریقے سے مخالفت کرے گی اور اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی، ترجمان تحریک انصاف
https://twitter.com/x/status/1786652543470178429
 
Last edited by a moderator:

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Judicial revolt should begin against Kazi Kanjar Amir Farooq Bharwa and their allies​