گندم خریداری کا فیصلہ ای سی سی میں ہوا انوارالحق کاکڑ کہاں سے آگئے؟

13annakjajjjaisjaggaabbais.png


اسحاق ڈار وزارت سے پوچھیں کہ یہ سمری کیسے آئی؟ پھر ان سے پوچھا جائے کہ آپ نے فیصلہ کس بنیاد پر کیا؟ : شاہد خاقان عباسی

پاکستان بھر کا کسان اس وقت گندم درآمد سکینڈل کی وجہ سے پریشان ہے جبکہ اس معاملے پر نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں تاہم ابھی تک حکومت یا انتظامیہ میں سے کوئی بھی اس معاملے کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بھی اس معاملہ میں ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا تاہم سابق وزیراعظم ورہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1786425768140001333
شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سکینڈل ہے تو اس کا آغاز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے ہوا ہے کیونکہ اس کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ہی کرتی ہے۔ اسحاق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ضرور کر رہے تھے، انہیں بھی ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن انہیں سب سے پہلے وزارت سے پوچھنا چاہیے کہ یہ سمری آئی کیسے؟

اسحاق ڈار وزارت سے پوچھیں کہ یہ سمری کیسے آئی؟ پھر ان سے پوچھا جائے کہ آپ نے فیصلہ کس بنیاد پر کیا؟ اس کے بعد گندم کر لی گئی لیکن آپ نے کسان کو کیوں تباہ کر دیا؟ حکومت کے پاس سٹوریج موجود ہیں وہ کسان سے گندم خرید کر سٹور کرے۔ معاملے کی تحقیقات جولائی 2023ء کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے شروع ہونی چاہیے کیونکہ وہیں سے منظوری ہوئی تھی۔


انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اگر کسی بات کا فیصلہ کر لے تو حکومتی اداروں پر یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ فیصلے پر عملدرآمد کرے، اگر عملدرآمد نہیں کرتی ذمہ دار وہ ٹھہرائے جائیں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بعد فیصلہ کابینہ اجلاس میں پیش کر دیا جاتا ہے تو اس سارے معاملے میں انوارالحق کاکڑ کہاں سے آگئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں نے کسانوں سے وعدہ کیا ہے کہ کہ وہ 3900 روپے میں گندم خریدیں گے جبکہ پنجاب میں گندم کے ایک بیگ پر 500 روپے رشوت لی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن اب تک اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ گندم بحران کا ذمہ دار کون ہے موجودہ حکومت یا سابق نگران حکومت؟

https://twitter.com/x/status/1786491127249441197
 
Last edited by a moderator:

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روٹی
اس کھیت کے ہر گوشے گندم کو جلادو