25 کلو سونا اسمگل کرنے کا الزام،افغانی خاتون سفارتکارنےعہدے سےاستعفی دے دیا

7zakiaiwaedidkdjjj.png

افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک نے سونا سمگل کرنے کی کوشش کرنے کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں افغانی سفارتخانے کی قونصل جنرل ذکیہ وردک نے دبئی سے 18 کروڑ روپے مالیت کا 25 کلو سونا مبینہ طور پر بھارت میں سمگل کرنے کے الزام پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذکیہ وردک کو بھارت میں قائم افغانی سفارتخانے میں اشرف غنی کی حکومت میں تعینات کیا گیا تھا۔

ذکیہ وردک نے اپنے استعفے کے فیصلے کی وجہ بدنامی، ذاتی حملوں اور موجودہ نظام میں موجود واحد خاتون نمائندہ ہونے کی وجہ سے غیرمنصفانہ طور پر نشانہ بنانے والے عوامی بیانے کو قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے ذکیہ کو اپریل میں ممبئی ایئرپورٹ پر روکا تھا جن سے سونا برآمد ہوا تھا۔

ذکیہ وردک سے سونا ضبط کرنے کے بعد ان پر مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم سفارتی استثنیٰ کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا تھا، اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 1 سال کے دوران مجھے ذاتی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس سے مجھے بدنامی کا سامنا کرنا پڑا اور میرے علاوہ میرے خاندان و قریبی رشتہ داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذکیہ وردک کا کہنا تھا کہ منظم طور پر میری کردار کشی سے میری صلاحیتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اس سے افغان معاشرے میں خواتین کو درپیش مشکلات کا بھی پتہ چلتا ہے جو اپنے خلاف ہونے والی پراپیگنڈا مہمات کے دوران مثبت تبدیلی لانے کی کوششیں کرتی ہیں۔ مجھ کیے جانے والے حملے حیران کن نہیں کیونکہ وہ عوامی عہدے پر تھیں لیکن اپنے قریبی رشتہ داروں پر پڑنے والے اثرات کیلئے تیار نہیں تھیں۔

ذکیہ وردک کا کہنا تھا کہ مجھ پر ان حملوں کی مستقل ومربوط نوعیت کا مقصد میری کردار کشی کر کے میری کوششوں کو نقصان پہنچانا تھا جو ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ عوام کا بیانیہ موجودہ نظام میں واحد خاتون نمائندہ کو غیرمنصفانہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے بجائے اس کے کہ اس مسئلہ کے حل کی طرف توجہ دی جائے۔