ن لیگ و دیگر حلقوں نے عطاء تارڑ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

attah11i1131.jpg


مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگن کے چند رہنماؤں اور دیگر قریبی حلقوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے قلمدان واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عطاء اللہ تارڑ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی صورت میں یہ ذمہ داری سینیٹر طلال چوہدری کو سونپی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ن لیگی رہنما حنیف عباسی بھی وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ حاصل کرنے والوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ حتمی فیصلے کیلئے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو بھجوایا جائے گا جبکہ نواز شریف اس حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔