اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ,پی ٹی وی نے عمران خان کی تصویر آنے پر کوریج روک دی

13khanpickjskjdkjdkjd.png

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اسپورٹس نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں عمران خان کی تصویر نظر آنے پر لائیو کوریج روک دی ۔

تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، میچ پی ٹی وی اسپورٹس پر لائیو نشر کیا جارہا تھا، اچانک کیمرہ مین نے اسٹیڈیم میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ایک پوسٹر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا یہ مناظر لائیو نشریات کی بدولت ٹی وی پر نشر ہوگئے۔

تاہم پی ٹی وی اسپورٹس نے چند لمحے بعد ہی گراؤنڈ سے لائیو کوریج کو روک دیا، واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستان تحریک انصا ف کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا، پی ٹی آئی کے مطابق کہاں کہاں سے عمران خان کی تصویر اور نام ہٹایا جائے گا؟ اب تو معافی مانگنے میں ہی بہتری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1789299149772411103
https://twitter.com/x/status/1789300134024741058
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ کرکٹ کا میدان ہو، ہاکی کا یا سیاسی میدان، دنیا کے ہر میدان میں ایک ہی تصویر ایک ہی سوچ اور ایک ہی آواز ہے، قیدی نمبر 804 کی رہائی، عمران خان پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے، پی ٹی وی کیلئے تو لائیو میچ دکھانا مشکل ہورہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1789275705005441510
شمس خٹک نے کہا کہ عمران خان کی تصویر پر پی ٹی وی میچ سنسر کردیا، ایک تصویر سے اتنا خوف ہے؟

https://twitter.com/x/status/1789276864290119879
محمد شاہزیب نے کہا کہ صاف ظاہر ہے کہ نیازی 93 فیصد مقبولیت والوں پردہشت کی علامت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1789279011966738728
بابا یوگا نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ 7 فیصد والوں سے اتنا خوف؟؟

https://twitter.com/x/status/1789277642803339379
عمیر خان نے کہا کہ پی ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پھر وہی گھٹیا حرکت، عمران خان کی تصویر سکرین پر آتے ہی پی ٹی وی نے فورا لائیو کوریج بند کردی۔

https://twitter.com/x/status/1789301545261248600
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کیمرے کی آنکھ بند کر دینے سے عمران خان چلا نہیں جائے گا