سولر سسٹم پر لاکھوں روپے کم،سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی

solar-pakistan-price-down.jpg


ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم, اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے

ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی,2022 میں 80 روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ کی قیمت 37 روپے فی واٹ ہوگئی اور 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2022کے مقابلے میں 2 لاکھ 15ہزار جب کہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپے تک گرگئی تاہم سولر سسٹم کے لیے ضروری انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت کم نہ ہوئی۔

سولر پینل ڈیلرز کے مطابق سولر پینل پر فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے ۔

سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپے تک گرگئے ہیں,قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سولر پینل ڈیلرز نے کہا بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں اور صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد کم ہوئی ہیں جب کہ قیمتوں میں کمی کا رجحان مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔ سولر پینل ڈیلرز کے مطابق فی واٹ قیمت 40روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے، مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے ہیں, بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں۔ 6ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30فیصد کم ہوئی ہیں۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بھی ممکن ہے کہ حکومت کے ٹیکس لگانے کی خبر کی وجہ سے ڈیمانڈ کم اور سپلائی زیادہ ہو گئی ہو