نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ

12pakisidefacfbuget.png

پاکستان میں نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ تخمینہ آئی ایم ایف نے لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے پاکستان نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دفاعی بجٹ کے حوالے سے تخمینہ لگایا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال میں دفاعی بجٹ مختص کیے گئے بجٹ سے 35 ارب روپے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان نے دفاعی بجٹ کی مد میں 1804 ارب روپے مختص کیے تھے جبکہ پاکستان کے دفاعی اخراجات کا تخمینہ 1839 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کے دفاعی اخراجات رواں سال سے کم تھے اور یہ 1586 ارب روپے رہے، سال 2021-22 میں پاکستان کے اخراجات کا حجم 1412 ارب روپے تھا۔

آئندہ مالی سال میں دفاعی بجٹ کے حوالےسے تخمینہ لگاتے ہوئے آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ سال2024-25 میں پاکستان کا دفاعی بجٹ 2152ارب روپے تک پہنچ جائے گایہ رواں سال میں مختص کردہ بجٹ سے 313 ارب روپے زیادہ ہے۔
 

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
BUCHA KUCHA PAKISTAN DEFENSE KAE NAAM PURR GENS LOOT LOE EVEN THOUGH THEY KNOW PEOPLE ARE SUFFERING THESE YAZEEDS FIROUN GENERALS, DEFENSE AGAINST WHO???