خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
پی آئی اے کے طیاروں میں آئی پیڈز کے نام پر 3ارب کا غبن،افسر گرفتار قومی ایئرلائنز کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر افسر نے فراڈ کردیا، تین ارب روپے کی کرپشن کے انکشاف پر ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افسر کو پکڑا لیا، غبن کا معاملہ سامنے آیا تو ایف آئی اے بھی متحرک ہوئی، افسر کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو گرفتار کیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ ایف آئی اے فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا،حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے،دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے بھیجےگئے کیسز پر ایف آئی اےکی کارروائیوں پراظہار اطمینان کیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی راناتنویرحسین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہواتھا، جس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے تین سالوں میں بھیجےگئےکیسز پر 800 مقدمات درج کرکے 1200افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فراڈ سے رقم لینے والے سرکاری ملازمین سے 11کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کیےگئے،جس پر ڈی جی ایف آئی اے کی بریفنگ پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
کریانہ اسٹورز سے ریلیف پیکج سے مستفید ہونے کے بیان پر قادر مندوخیل کی حسان خاور پر تنقید ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دا پوائنٹ میں میزبان منصور علی خان نے وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے متعلق اپنے مہمان پینل سے کئی سوالات پوچھے، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل اور مسلم لیگ ن کی ٖعظمیٰ بخاری پینل کا حصہ تھیں۔ میزبان نے پوچھا کہ وزیر اعظم کا ریلیف پیکیج کیسے عوام تک پہنچے گا ، کریانہ اسٹور والے موبائل ایپ کے ساتھ ویریفیکیشن کرے گا ؟جس پر ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ پاکستان کی تریپن فیصد آبادی کیلئے یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے ریلیف پروگرام سے مستفید ہونا مشکل ہے،اس کے لئے ہم کریانہ اسٹور نیٹ ورک کا استعمال کرینگے۔ حسان خاور نے بتایا کہ ایک رجسٹریشن اسٹیشن کھلنے لگا ہے،اس کے ذریعے پورے پاکستان میں کریانہ اسٹورز رجسٹریشن کرینگے،جس میں احساس نیشنل بینک پاکستان ساتھ ہے،جس کے ذریعے مستحق کو سبسڈی دی جائے گی،کوالٹی کا معیار بہتر ہوگا، کیونکہ پرائیوٹ سیکٹرسپلائی کرے گا وہ ہی معیار چیک کرے گا اور کارڈ کے ذریعے عوام کو ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔ میزبان نے سوال کریانہ اسٹورز کے ڈیٹا سے متعلق بھی پوچھا،ترجمان حسان خاور نے بتایا کہ جو لوگ مستحق ہیں اور ان کریانہ اسٹورز سے خریداری چاہتے ہیں تو وہ خود کو رجسٹریشن کرائیں گے،تاکہ پاکستان کے ہرکونے سے ہرگلی سے عوام کریانہ اسٹورز جاکر خریداری کرسکیں۔ میزبان منصور علی خان نے حسان خاور سے پوچھا کہ کس طرح ٹارگٹ کیا جائے گا کہ امیر اس ریلیف پروگرام سے فائدہ نہیں اٹھارہا، انہوں نے بتایا کہ جس شخص کو سامان چاہئے ہوگا، کریانہ اسٹور والا اس کا آئی ڈی کارڈ نمبر ڈالے گا، جس سے تفصیلات سامنے آجائیں گی کہ مستحق ہے کہ نہیں۔ حسان خاور کی باتوں پر پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل ہنس پڑے، جس پر میزبان نے سوال کیا تو انہوں نے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے بیان پر کڑی تنقید کردی،قادر خان مندوخیل مزید ہنسیں اور کہا کہ کیا مذاق ہے اور کیسے لوگ ہیں یہ، ایسا کچھ نہیں ہوگا، کریانہ اسٹورز سارے پی ٹی آئی کے اپنے ہونگے،اس سے اتنا بڑا کرپشن پاکستان میں ہوگا کہ آپ دیکھ لینا۔ قادر مندوخیل کے وزیراعظم کے ریلیف پیکج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو خوشخبری سنانے آئے تھے،نہیں وہ قوم کو پیٹرول کی بربادی سنانے آئے تھے،بھارت کا موازنہ کررہے ہیں تو یہ بھی دیکھیں ہمارے پیسے کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے،بات یہ ہے کہ یہ عقلمندوں کا ٹولہ ہے، انہوں نے سب بیڑا غرق کردیا، اب یہ شیخ چلی مزید بربادی کرینگے،کریانہ اسٹور کے پاس کمپیوٹر ہوگا کیا،جس حسان خاور نے کہا ڈیجیٹل دور ہے، فون سب کے پاس ہوتا ہے،کمپیوٹر کی بات ہی نہیں کی۔ لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج اور ان کی تقریر کو شدید تنقید کردی، کہا عمران خان اعداد وشمار کے حوالے سے غلط بیانی کرتے ہیں،انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعداد وشمار کو اپنا ڈیٹا بتادیا، یہ ان کا کام ہے، عمران خان ہاتم طائی کی قبر پر لات ماررہےہیں۔
حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مفاہت ہوگئی،اب عارضی جنگ بندی ممکن ہوگئی ہے،ڈان اخبار کی رپورٹ میں فریقین کے درمیان اہم پیش رفت سے متعلق آگاہ کردیا گیا،اس پیش رفت سے واقف مختلف ذرائع نے ڈان اخبار کو اہم خبر سے متعلق تفصیلات بتائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے جنوب مغربی صوبے خوست میں تقریباً دو ہفتوں سے دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات جاری تھے،ان مذاکرات کی کامیابی سے ملک بھر میں جنگ بندی کا اعلان کرنے کے لیے ایک عارضی مفاہمت پر اتفاق کیا گیا ہے،اعتماد سازی کے لیے ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی رہائی کی شرط رکھی گئی ہے،قید جنگجوؤں کی تعداد دو درجن کے قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معمولی جنگجو ہیں سینیئر یا درمیانی درجے کے کمانڈرز نہیں ہیں، ہم زمینی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور محتاط ہیں، اور جب زیر حراست افراد رہا ہوجائیں گے تو جنگ بندی عمل میں آئے گی،عارضی جنگ بندی ایک ماہ کی ہوگی، جس میں توسیع اس بات پر ممکن ہوگی کہ مذاکرات کس طرح آگے بڑھتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کس نے کیے،افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے رہے اور دونوں فریقین کو آمنے سامنے بات چیت کے لیے ایک میز پر لائے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات براہ راست سینیئر افسران اور ٹی ٹی پی کی سینیئر قیادت کے درمیان ہوئے،جس میں ٹی ٹی پی کے تمام گروہ شامل تھے،بہت سی تجاویز بھی رکھی گئیں اور دونوں فریقین قابل عمل حل نکالنے کے لیے اقدامات پر زور دے رہے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی قیادت سے مذاکرات میں فی الوقت کسی قبائلی ثالث سے رابطہ نہیں کیا گیا، انہیں مناسب وقت پر شامل کیا جائے۔ ترک نیوز چینل کو گزشتہ ماہ انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا تھا کہ حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات کررہی ہے تا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور معافی کے بدلے میں صلح کر کے عام شہریوں کی طرح زندگی گزار سکیں،ٹی ٹی پی نے عمران خان کی معافی کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا اور اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ان کی جدوجہد پاکستان میں شریعت کے نفاذ کے لیے ہے،ٹی ٹی پی نے ابھی تک بات چیت یا دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والی عارضی مفاہمت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام افغان طالبان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین پر ٹی ٹی پی کے اڈے بند کر دیں،افغانستان کا اقتدار سنبھالنے سے کچھ ہی عرصہ قبل تحریک طالبان نے ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کر کے اسے پاکستان کے خلاف دشمنی بند کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ایک تین رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔
ریلیف پیکج اچھا ہے،لیکن سسٹم کا نہ ہونا خطرناک بات ہے،جاوید چوہدری جیو نیوز کے پرگروام کیپیٹل ٹاک میں میزبان منیب فاروق نے تجزیہ کار جاوید چوہدری اور سلیم صافی سے وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے حوالے سے سوالات پوچھے تبصرے کئے،میزبان نے جاوید چوہدری سے پوچھا کہ وزیر اعظم کا ریلیف پیکج کیا ہے ؟ میزبان کے جواب میں جاوید چوہدری نے کہا کہ پیکج تو اچھا ہے، اس قسم کا ریلیف پوری دنیا میں دیا جاتا ہے،سب سے پہلے برازیل میں شروع ہوا تھا،برازیل نے یہ باور کرایا تھا کہ اگر آپ غریب کو نقد رقم دے دیں تو بہت سے معاملات حل ہوجاتے ہیں۔ جاوید چوہدری نے بتایا کہ جب برازیل میں ریلیف پیکج شروع ہوا تو انہوں نے عوام کیلئے کارڈ جاری کردیئے تھے،تاکہ لوگ خود جار خریداری کرسکیں، وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں وہ دو کروڑ خاندان اور تیرہ کروڑ لوگ کون ہیں جو اس ریلیف پیکج سے مستفید ہونگے، کیا آپ نے انہیں کارڈز دے دیئے ہیں؟ جاوید چوہدری نے واضح کیا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں جو افراد اس پیکج سے فائدہ اٹھاسکیں گے ان کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے،اس کے بعد کارڈز بنیں گے،اس کے بعد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ کارڈ کا استعمال کس طرح کیا جائے،کس جگہ پر یہ کارڈ قابل استعمال ہوگا۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ اس ریلیف پیکج کیلئے پورا ایک سسٹم ہونا چاہئے، وزیراعظم نے اعلان تو کردیا لیکن ابھی نظام کچھ واضح نہیں،اسلئے یہ بڑی خوفناک سی چیز ہے،مہنگائی پوری دنیا میں ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن مہنگائی ایک مینجمنٹ ہوتی ہے اگر آپ کے پاس مینجمنٹ ہے تو مہنگائی ، مہنگائی نہیں رہے گی،لیکن اگر ایسا نہیں تو پھر مہنگائی بڑھتی جائے گی۔ جاوید چوہدری نے واضح کیا کہ کسی بھی معاشرے میں پانچ چیزیں ایسی ہیں جو مہنگائی پیدا کرتی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت،روپے کی قدر میں کمی سے کچھ بھی کرلیں مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکتا،دوسرا پیٹرول کیونکہ پیٹرول سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے،پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور اتار چڑھاؤ مہنگائی کا بڑا سبب ہے۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی لاتا ہے،باہر سے کھانے پینے کی اشیاء منگوانا بھی مہنگائی میں اضافہ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک قیمتیں فکسڈ نہیں ہونگی،مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکتی، مینجمنٹ فیلیر ہے بہت بڑا،حکومت رسد اور طلب پر توجہ دے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے چار نئی ایئر لائنز کو لائسنس جاری کردیئے ہیں ، یہ ایئر لائنز سیاحتی مقامات تک پروازیں چلائیں گی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سول ایئر لائنز نے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے ملک میں سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے منصوبے کے تحت کیا، کشمیر ایئر سمیت 4 نئی ایئر لائنز ملک کے بڑے شہروں سے سیاحتی مقامات تک پروازیں شروع کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے کشمیر ایئر، الویر ایئر ویز، نارتھ ایئر اور اے ایس ایس ایل ایئر کو لائسنس جاری کیے ہیں،چاروں نجی کمپنیاں جلد ملک میں اپنی سیاحتی پروازوں کے آپریشنز شروع کردیں گی۔ یہ نجی ایئر لائنز کمپنیاں پہلے فیز میں ہیلی کاپٹر، فکسڈ ونگ اورروٹری ونگ طیاروں کے ذریعے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے سیاحتی مقامات تک پروازوں کا آغاز کریں گی جبکہ سیاحتی مقامات میں گلگت بلتستان، مہنجوداڑو، سکردو اور گندھارا جیسے علاقوں تک دوسرے مرحلے میں پروازیں شروع کی جائیں گی۔ دوسری جانب پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے اعلان کیا کہ ملکی و بین الاقومی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ون ونڈو سلوشن فرا ہم کرنے کیلئے ایک ای پورٹل بھی جلد متعارف کروادیا جائے گا۔ دوسری طرف عالمی سطح پر ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مقتول ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے تھانہ میمن گوٹھ میں جا کر گرفتاری دے دی ہے۔ اس گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر نے بھی تصدیق کر دی۔ اس سے قبل بلاول بھٹو نے بھی مقتول کے لواحقین سے رابطہ کیا تھا، اس سے قبل صوبائی وزیر سعید غنی اورامتیاز شیخ نے بھی لواحقین سے ملاقات کی تھی، صوبائی وزرا کی جانب سے مقتول کے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی پر ناظم جوکھیو کے اہلخانہ نے احتجاج 24گھنٹے کیلئے موخر کیا تھا۔ ناظم جوکھیو کے اہلخانہ نے گھگھر پھاٹک پر دھرنا دے رکھا تھا جس سے نیشنل ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی تھی۔ مقتول ناظم کے قتل میں ملوث 2 افراد کو پہلے سے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتارہونے والے دونوں ملزمان مقدمے میں نامزد تو نہیں البتہ وہ دونوں جام اویس کے ذاتی حفاظتی عملے کے لوگ ہیں۔ یاد رہے کہ ناظم جوکھیو نامی نوجوان نے علاقے میں تلور کے غیر قانونی شکار کیلئے آنے والے عرب مہمانوں کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا تھا، تاہم اس کے بعد جام اویس نے مقتول کو اپنے پاس بازپرس کیلئے بلایا جس کے بعد اس کی لاش ملیر کے علاقے سے ملی تھی۔
کراچی کی کنزیومر کورٹ نے صارف کے ساتھ دھوکہ دہی پر موبائل کمپنی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اورصارف کو موبائل کے بدلے موبائل یا 15 ہزار دینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے بتایا میں نے گزشتہ سال جولائی میں آن لائن موبائل خریدا ، مجھے کمپنی نے 15ہزار روپے میں موبائل دیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ موبائل کو جیسے چلایا تو خود ہی بند اور اسٹارٹ ہونے لگا، شکایت کرنے پر کمپنی کیجانب سے موبائل کی مرمت کرنے کا کہا گیا، میں نےمرمت کیلئےموبائل اسی کمپنی کو واپس کر دیا۔ درخواست گزار نے کہا 6 ماہ ہوگئے موبائل مرمت ہوکر واپس نہیں ملا، کمپنی کی جانب سے روز دلاسے دیے جارہے ہیں، کبھی کہتے ہیں موبائل کے پارٹس نہیں کبھی کہتے ہیں بن رہا ہے، کمپنی والوں نے مجھ سے دھوکا کیا قانونی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے موبائل کمپنی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے صارف کو موبائل کے بدلے موبائل یا 15 ہزار دینے کا حکم دے دیا۔ معزز جج نے ریمارکس میں کہا کہ شہری انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہیں اس طرح آن لائن دھوکا دہی کرنے والوں کو بالکل معاف نہیں کیا جائے گا۔
کراچی میں تین لڑکیاں اغوا ہونے کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار ہوگئیں، ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکیوں کو اگلے دن گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ خبررساں ادارے سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پیش آیا جہاں کی رہائشی تین لڑکیاں ایک رات پرسرار طور پر غائب ہوگئیں، لڑکیوں کی عمریں 15، 16 اور 18 سال تھیں، ان میں 2 آپس میں سگی بہنیں جبکہ ایک کزن تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکیوں کو اغوا کرکے ایک نامعلوم مقام پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اگلے روز ان تینوں کو گھروں کے باہر چھوڑ کر فرا رہوگئے ۔ ایس ایچ او عزیز آباد تھانہ فرخ ہاشمی کے مطابق تینوں لڑکیاں گھر پہنچنے پر غیر حالت میں تھیں، لڑکیوں کو فوری طبی امداد اور میڈیکل کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لڑکیوں کے میڈیکل کے دوران انکشاف ہوا کہ انہیں نشہ آور چیزیں کھلائی گئیں اور اس کے بعد انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میڈیکل کے دوران 15سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم دیگر 2 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروانے والے ورثا بچیو ں کے واپس آنے کےبعد تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق 18 سالہ لڑکی کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اسے کچھ دن پہلے ہی طلاق بھی ہوگئی تھی، 16 سالہ اور 15 سالہ لڑکیاں غیر شادی شدہ تھیں۔ کراچی میں پہلے بھی ایسے واقعیات سامنے آ چکے ہیں۔
ملک زرعی شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہورہاہے، اور اب کاشتکاروں اور زرعی سائنسدانوں کی محنت رنگ لے آئی ملک میں زیتون کی پہلی وادی قائم کردی گئی،چکوال میں زیتون کے15 لاکھ پودے لگا دیئے گئے ہیں،ضلع چکوال میں زیتون کے درختوں سے اس سال بمپر پیداوار ہوئی،وادی کے اندر واقع زیتون کے تیل کا کارخانہ بھی چل رہاہے۔ کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،زیتون کی پیداوار پر کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، یعنی کسان ایک ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کما سکیں گے،باغبان اور سائنسدانوں چند سالوں سے اس مشن پر کام کررہے تھےجس میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی ہے،کسان کہتے ہیں کہ اس بنجر زمین پر پہلے 10 ہزار فی ایکڑ سے زائد آمدنی نہیں ہوتی تھی لیکن اب آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے تک پہنچ جانا خوشی کی خبر ہے۔ چکوال میں زرعی سائنسدانوں نے بیرون ملک سے زیتون کی مختلف اقسام پر تجربات کرکے تیرہ مقامی بیج تیار کیے،ڈائریکٹر بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، چکوال ڈاکٹر محمد رفیق ڈوگر کا کہنا ہے کہ اب تک ہم زیتون کی 32 اقسام تیار کر چکے ہیں جن میں سے پنجاب حکومت نے 13 کی منظوری دے دی ہے۔ محمد رفیق ڈوگر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دوہزار تیس کے بعد سے پاکستان کو زیتون کا تیل باہر سے منگوانا ہی نہیں پڑے گا،جبکہ پوٹھو ہار کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی اب تک 10 لاکھ سے زائد زیتون کے پودے اگائے جا چکے ہیں،زیتون کے فروغ کے لیے پاکستانی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرلیا، جبکہ ملک جلد انٹرنیشنل اولیو کونسل کا حصہ بھی بن جائے گا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں جس پر نہ صرف اپوزیشن جماعتیں بلکہ حکومت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے بھی چپ توڑ دی ہے عامر خان نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ رہنے سے ہم پر بوجھ پڑتا ہے اب ہم یہ بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جو مہنگائی ہو رہی ہے اس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ رات ایک بجے کے قریب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے فوری نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے اور اب پٹرول 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر مل رہا ہے۔ اس صورتحال پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے، عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ریلیف پیکج کے بعد چینی 150 روپیہ کلو اور پٹرول 146روپیہ عوام کی تضحیک ہے عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز ، مافیا اور کارٹلز کے لئے ریکیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے ، اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استعفیٰ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام کو تکلیف اور مافیا کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ایک بار پھر آٹا، چینی، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے عمران صاحب مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سُنیں اور استعفیٰ دیں۔ مریم اورنگزیب کے علاوہ مسلم لیگ ن ہی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے کل کہا تھا پیٹرول مہنگا کریں گے اور آج کر بھی دیا، ریلیف پیکیج کا اعلان بھی کِیا تھا مگر یہ نہیں بتایا کہ اس پر کب سے عمل ہوگا۔
مظفر آباد کے نوجوان نے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، اپنی جان خطرے میں ڈال کر دریا میں کودنے والی لڑکی کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے علاقے گڑھی ڈوپٹہ میں 18 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، نوجوان نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکی کو بچالیا واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی دریا میں چھلانگ لگارہی ہے۔ نوجوان نعمان شاہ کا کہنا تھا کہ ہم دریا کنارے کھڑے تھے جب ایک لڑکی دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے لگی تھی، نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم نے لڑکی کا ارادہ بھانپ کر اسکی ویڈیو بنائی اور اسے چھلانگ لگانے سے منع کیا لیکن لڑکی دریا میں کود گئی۔ نوجوان نے مزید کہا کہ لڑکی کو بچایا تو اس نے بتایا کہ وہ حاملہ ہے اود گھریلو مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرنا چاہتی تھی۔ مقامی پولیس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے نے تھوڑی سی آنکھیں کھول رکھی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور کا بیٹا خوبصورت اور بالکل تندرست ہے۔ کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 17 اکتوبر کو لی گئی تھی جب میر حاکم محمود چودھری کی ابھی ایک ہفتے کے ہوئے تھے۔ CVzzLEHp-7n یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چودھری کے ساتھ ہوئی تھی۔کورونا کے باعث نکاح کی تقریب کو محدود کیا گیا تھا۔ نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چودھری کے رشتے دار شریک ہوئے،شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔ بختاور بھٹو کی رسم حنا کی مرکزی تقریب 27 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ 28 جنوری کو بھی سندھی و بلوچی رسومات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری کے والد یونس چوہدری کا خاندان متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے جہاں محمود تعمیرات، فنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
نجی خبر رساں چینل 24 کے مطابق پاکستان کی معروف ریلی سٹار سلمیٰ مروت خان نے موٹرسائیکل سوار کو کچلنے کے کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ ان کی گاڑی کی ٹکر سے F11 مرکز کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا، حادثے کا شکار ہونے والے دونوں سگے بھائی تھے۔ تفصیلات کے مطابق سلمیٰ خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں متوفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ رات پولیس نے ریلی سٹار کو گرفتار کرنے کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جن میں ان کا گھر بھی شامل تھا۔ تاہم ریسر نے پولیس کو اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کے عدالتی حکم نامے کی کاپی فراہم کر دی۔ یاد رہے کہ سلمیٰ خان کی گاڑی کی ٹکر سے 2 نومبر کی شام 5:30 پر اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کالج کے سامنے ایف الیون مرکز قریب 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے تھے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ان میں سے 31 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اس کا 18 سالہ بھائی ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ واقعہ پر متاثرین کے والد ظہور احمد کی مدعیت میں نامعلوم خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ مارگلہ چوک کی طرف سے آتی تیز رفتاری ڈبل کیبن گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی میں سوار خاتون موقع سے فرار ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ سلمیٰ مروت خان کا چشمہ کے علاقے کندیاں سے تعلق ہے جو کہ ضلع میانوالی کا علاقہ ہے۔ انہوں نے حال ہی میں چکوال کا آف روڈ فور بائی فور ریلی چیلنج 22 منٹ 9 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی وہ پاکستان کے مختلف ریلی کے مقابلوں میں متعدد ٹائٹل جیت چکی ہیں۔
بےروزگاری سے ستائی عوام کے لئے خوشخبری آگئی، پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، بھرتیاں میرٹ کی بنیادوں پر ہوں گی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی جبکہ پہلے مرحلے میں 16 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں بھرتیاں ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں گی۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ آئی جی پولیس کے تبادلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کا تبادلہ نہیں ہوا، ان کے تبادلے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دو خاندانوں کی دولت واپس لاکر مہنگائی کم کرنے کا بیان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آج تک ایک روپیہ واپس نہ لاسکی اور نہ ہی کوئی منی لانڈرنگ ثابت کرسکی۔ شہزاد اکبر نے بڑے بڑے دعوے کیے اور ثبوت ڈھونڈنے کے لیے دنیا بھر میں پھرتے رہے مگر ایک کیس ثابت نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ 120 ارب روپے ریلیف پیکیج سے بھی تو خسارہ ہی بڑھےگا، ریلیف پیکیج سے بڑے بڑے مافیا فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے خطے کے دیگر ممالک میں تیل کی قیمتوں کا پاکستان کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جرمنی میں قیمت پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ وہاں ڈالر کی قیمت کیا ہے اور پاکستان میں اس کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے۔ اس نااہل حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ ڈالر 200 پر پہنچنے ہی والا ہے۔
گلاسکو میں مشیر ماحولیات امین اسلم اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی، موسمیاتی سربراہی کانفرنس کے دوران ہونے والی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور موسمیاتی خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مختصر ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں پاک امریکہ اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اقدامات کا عزم کیا، ملاقات کے حوالےسے مشیر ماحولیات امین اسلم نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار رہی، جس میں میتھین معاہدے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ موسمیاتی سربراہی اجلاس میں تمام رہنماؤں نے ماحولیاتی آلودگی روکنے کا عزم کیا، ایمازون کے جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے برازیل بھی تیار ہوگیا،موسمیاتی سربراہی اجلاس میں تمام رہنماؤں نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے گلاسگو میں منعقدہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا دوہزار تیس تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں پچاس سے باون فیصد کمی کا وعدہ پورا کرے گا،دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے ترقی پذیر ممالک کی مزید مدد کرنی چاہیے،،ماہرین نے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خطاب میں کہا تھا کہ آگ لگاکر، کھدائیاں کرکے، سرنگیں بناکر اور زمین کو نقصان پہنچا کر انسان اپنی موت کا سامان کررہے ہیں، کرہ ارض اور انسانیت بچانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، دلائی لامہ اور پوپ فرانسس نے کہا تھا اب ایک ساتھ کام کرنے کا وقت ہے،خیرسگالی سفیر اور ہالی ووڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نے بھی ماحولیاتی بحران پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان کی معروف ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد کچلے گئے جو کہ سگے بھائی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمیٰ خان کی گاڑی کے نیچے آنے والے دونوں لوگوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں نوجوان کے والد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں 279/322 اور 337/427 کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی ایک نامعلوم خاتون چلا رہی تھیں اور حادثہ اسلام آباد کے علاقے او پی ایف کالج کی طرف پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے پیچھے سے آکر موٹرسائیکل سوار افراد کو زور دار ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی میں سوار خاتون جائے حادثہ سے فرار ہوگئی۔ ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں دو نوجوان شبیر احمد اور حمزہ شدید زخمی ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 31 سالہ شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ 18 سالہ حمزہ ایمرجنسی میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔ یاد رہے کہ حادثہ 2 نومبر کی شام ساڑھے 5 بجے مارگلہ چوک کے قریب OPF کالج F11 مرکز کے قریب پیش آیا۔
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی سے ٹکر، 2 موٹر سائیکل سوار زخمی سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری ریٹائرڈ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے،اسلام آباد پولیس کے مطابق افتخار چوہدری کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ سری نگر ہائی وے پر پیش آیا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے اہل خانہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا،حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے،انہیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،سابق چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ بھی محفوظ ہیں۔گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ جیونیوزکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد قانونی کارروائی نہیں چاہتے،فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کے مکمل علاج معالجہ کی ذمہ داری بھی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اپنے سر لے لی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ہی ایک اور واقعے میں تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا،خاتون ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئی،جسے شالیمار تھانے منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق پاکستان کا ایک اور دوست ملک آذربائیجان اب جے ایف 17 تھنڈے طیارے خریدنے جا رہا ہے۔ اس سے قبل ارجنٹائن اور نائجیریا بھی پاکستان سے متعدد جدید ترین بلاک تھری جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید کر اپنی دفاعی وفضائی قوت میں اضافہ کر چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آذربائیجان کے دفاعی اتاشی کرنل مہمان نوروزوو نے کہا کہ پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم پاکستان سے طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آذربائیجان فضائیہ اپنے اثاثوں خصوصاً لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری ہمارے ایجنڈے میں کلیدی نکتہ ہے۔ ہم پاکستان سے جدید ترین بلاک تھری جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ فضائی قوت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے یکسوئی سے کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جے ایف 17 طیارے پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوش ہیں۔ اس طیارے کو پاکستان کے کامرہ کمپلیکس میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔ اس ہمارے ملک کے ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) اور چین کے چینگڈو ایروسپیس کارپوریشن نے مل کر بنایا ہے۔ یہی نہیں 23 مارچ 2019 کو پاکستانی پریڈ میں موجود اس وقت کے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد جے ایف 17 کے کرتب دیکھ کر انتہائی متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد اپریل میں ملائیشیا نے پاکستان سے 'جے ایف۔17' لڑاکا طیارے اور ٹینک شکن میزائل خریدنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی تھی۔ اس کے مقابلے میں جنوبی کوریا کا 'ایف اے۔50' لڑاکا طیارہ ہے جسے 'کوریا ایروسپیس انڈسٹری' (کے اے آئی) نے جمہوریہ کوریا کی ائیر فورس (آر او کے اے ایف) کے لیے بنایا ہے اور یہ جدید تربیت دینے والے جہاز اور ہلکے لڑاکا جنگی طیارے کے امتزاج سے بنائے جانے والے ایک ہلکے لڑاکا طیارے کی قسم ہے۔ مگر اس نسل کے اور اس نوعیت کے لڑاکا طیارے 100 ملین ڈالر فی طیارہ کی قیمت پر فروخت ہوتے ہیں جب کہ جے ایف۔17 کا ایک طیارہ صرف 30 ملین ڈالر کی انتہائی سستی قیمت پر بیچا جارہا ہے اور اس کی لاگت خریدار کے لیے اسے بے حد پرکشش بناتی ہے۔ جے ایف۔ 17' مکمل طور پر لڑاکا جنگی طیارہ ہے۔ جے ایف۔17 بلاک تھری جدید اور انتہائی طاقتور ریڈار سے لیس ہے۔ نظر سے بھی آگے کی وسعت رکھنے والے اس ریڈار کو 10 کلو میٹر دور فاصلے تک مار کرنے والے ایس ڈی۔10 اے میزائلوں کی رہنمائی کی صلاحیت رکھتا ہے تاکہ وہ ٹھیک اپنے ہدف کو نشانہ بنائیں۔ یہ طیارہ زیادہ بڑے دائرے میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں بارود اٹھانے کی زیادہ صلاحیت ہے۔ نظر سے آگے تک دیکھنے کی صلاحیت اس طیارے میں موجود ہے۔ فضا میں تیزی سے پہلو بدلنے کی صلاحیت کہیں بڑھ کر ہے۔ اس کے علاوہ فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں کی جانے والی کارروائیوں کی بہترین صلاحیت بھی اس طیارے کو دیگر پر فوقیت دیتی ہے۔ جے ایف۔17 تھنڈر لڑائی یا حربی لحاظ سے بھی کامیاب طیارہ ہے جسے ارجنٹائن، میانمار اور نائیجیریا برآمد کیا جا چکا ہے جبکہ بعض دیگر ممالک سے بھی مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ ہوا بڑا نقصان،دو لاکھ بیس ہزار روپے کا لندن کا ٹکٹ جعلی نکلا،ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ جعل ساز نے بڑا فراڈ کردیا، انہوں ںے لندن کا ٹکٹ خریدا،جعل ساز دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض جعلی ٹکٹ دے کر فرار ہوگیا۔ اداکار نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں عاصم بخاری نے ماڈل ٹاؤن کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹیں خریدیں،جن کی مالیات 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، وہ ٹکٹ جعلی نکلے ہیں،فراڈ کرنے والے شبیر نامی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلائی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔ سینئر اداکار عاصم بخاری کو سال 2015میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے،جس پر ان کے قریبی دوست اداکاروں خالد بٹ،جاوید رضوی ،راشد محمود،ہمایوں گل،افتخار افی اور اشرف خان نے بھی مبارکباد دی تھی۔