غیر سیاسی

متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی شادی کے چرچے خوب ہوئے، ان کے شوہر کے حوالے سے بھی بڑے تبصرے چلے،بالاخر حریم شاہ نے خود ہی شوہر کی تفصیلات بتادیں، حریم شاہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے۔ پہلے حریم شاہ نے کہا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اب کہہ رہی ہیں کہ بلال شاہ کی ان سے پہلی شادی ہے۔ حریم شاہ نے مزید بتایا کہ اُن کے شوہر بلال شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے،جن کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے قریبی تعلقات ہیں۔...
عیسائیت مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک کیتھولک پوپ نے اسلام قبول کر لیا، انہوں نے بتایا کہ وہ مولانا جلال الدین رومیؒ کے کلام سے متاثر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمان ہونے والے سابق پوپ نے 10 سال تک چرچ میں پوپ کے فرائض انجام دیئے تھے۔ ترک میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فینٹر1955 میں امریکی شمالی ریاست کیرولائنا میں پیدا ہوئے اور کیتھولک کلیسا سے تعلیم حاصل کر کے پوپ بن گئے۔ انہوں نے اکیڈمک تعلیم مکمل کی اور کئی یونیورسٹیز میں مذہبی تعلیم دیتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فینٹر اتنا پڑھنے کے باوجود بھی محسوس...
پاکستانی عوام کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، اب عوام الیکٹرک اسکوٹر سے بھی مستفید ہوسکیں گے، جولٹا کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے،جے ای الیکٹرک اسکوٹر میں 1500 واٹ موٹر اور 20 ایمپیئر آر ڈرائی بیٹری موجود ہے،مکمل چارجنگ کے ساتھ یہ اسکوٹر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکوٹر کی رفتار 55 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ چارج کرنے پر 1.8 یونٹس بجلی خرچ ہوگی،جے ای اسکوٹی ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اور آلودگی سے محفوظ ہے،اس جدید اسکوٹر...
مشہور گلوکار عدنان سمیع خان نے والد کو غدار کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو پیار بھرا جواب دے کر لاجواب کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارت منتقل ہونے والے نامور گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرانس کی ایک خوبصورت لوکیشن پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیئے۔ اسی تصویر کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے نفرت آمیز کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ" آپ اپنے غدار باپ سے ملنے بھارت کب جارہے ہیں؟"...
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ظاہر جعفر اور دیگر 6 ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے حکم پر تمام ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے ملزموں پر فرد جرم لگانے کیلئے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی سماعت پر ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی...
بھارتی ٹویٹر صارفین نے اپنے ہی مشہور فلمی ہیرو شاہ رخ خان کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلادیا ہے جس کے پیچھے ان کی ماضی میں عمران خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بنی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان کی 2008 میں عمران خان کے ساتھ ایک تقریب میں لی گئی ایک تصویر ٹویٹر پر وائرل ہورہی ہے جس کے ساتھ ہی بھارتی صارفین کی جانب سے چلایاگیا بائیکاٹ شاہ رخ خان کا ہیش ٹیگ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ بھارتی صارفین کے غصے کی وجہ یہ تصویر ہی نہیں کنگ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام ہے جسے بھارتی...
لاہور کے علاقے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی قتل کا کیس حل کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے طلحہ کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قاتل کی عمر 15 سال اور نام رضا ہے۔ ملزم رضا نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چاہتا تھا کہ اس کی کزن کی شادی طلحہ سے نہ ہو جائے اس خدشے کے پیش نظر طلحہ کو قتل کر دیا۔ مقتول طلحہ کے والدین اپنے نوجوان بیٹے کے قتل کے باعث شدت غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا اور ملزم کو کچھ ہی...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر دونوں عمر میں مجھ سے بڑی ہیں لہذا ان کے ساتھ ہیرو نہیں آسکتا۔ منیب بٹ سے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کس ہیروئن کے ساتھ کسی فلم میں رومانوی کردار ادا کرنا چاہیں گے؟ جواب میں منیب بٹ نے کہا مجھے اداکارہ یمنیٰ زیدی بہت پسند ہے۔ میزبان نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی نہیں فلم کی بات ہورہی ہے آپ فلم میں کس کے ساتھ ہیرو آنا چاہیں گے۔...
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر چیف الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سمیت 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے اجلاس میں ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے...
رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پوسٹ میں ڈرامہ خدا اور محبت سیزن 3 کے ایک سین کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہمارے ڈراموں میں میاں بیوی کی بات چیت کو نارمل انداز میں بھی دکھایا جا سکتا تھا مگر سمجھ نہیں آتا کہ ڈرامہ رائٹر تشدد کے راستے کا ہی کیوں انتخاب کرتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ صرف ٹوپی کے گرنے پر ہی خواتین پر تشدد اور جسمانی استحصال کیوں دکھایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان ڈراموں میں جو کچھ دکھایا جائے گا ہمارے لوگ سب سے زیادہ اسی چیز کو اپنائیں گے تو ہم...
مردان انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق کلاس 12 کی طالبہ قندیل نے 1100 میں سے 1100 نمبرز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔دوسری پوزیشن فرحان نسیم نے حاصل کی جنہوں نے 1100 میں سے 1098 نمبرز حاصل کئے ۔ شرجیل احمد اور بلال حیدر بھی 1098 نمبرز لیکر دوسرے نمبر پر رہے مردان بورڈ کا میٹرک کا نتئجہ 97.82 فیصد جبکہ انٹرمیڈیٹ کا 96.48 فیصد رہا۔مردان انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 میں 44415 میں سے 42851 طلباء پاس قرار پائے سوشل میڈیا صارفین نے ان...
رواں سال 28 جون کو شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر شادی سے متعلق ایسا متضاد بیان دیا ہے جو کہ ان کے ماضی کے بیانات کی نفی کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پرشادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ حریم شاہ 3 ماہ قبل یہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ انہوں نے شادی کر لی ہے اور ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں اور سندھ کے صوبائی وزیر بھی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی سے ذمہ داری عائد ہونے کے ساتھ ساتھ بوجھ بھی پڑتا ہے۔ ایک ماں کے بچے...
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چند سوالوں کے ایسے جوابات دیئے کہ دیکھنے والے مسکرانے پر مجبور ہو گئے۔ ان سے مخالف سیاسی رہنماؤں سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ بطور ڈاکٹر اگر ان کے پاس یہ شخصیات آئیں تو وہ ان کو کیا دوا تجویز کریں گی؟ بلاول بھٹو سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں ریئلٹی چیک کی دوا دیں گی جب کہ نواز شریف کو حالات کے مطابق اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے گی۔ قمر زمان کائرہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں وٹامنز کی ضرورت ہے۔ جب ان سے مولانا فضل...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اور تامل فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار جوزف وجے نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا۔ مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی کہ ان کا نام لےکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ وجے کے والد ایس اے چندرا شیکھر کی جانب سے اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے بیٹے کی سیاست میں انٹری سے متعلق دعویٰ کیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ چندرا شیکھر نے...
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی بسوں کی پہلی کھیپ چین سے کراچی پورٹ پہنچ گئی، تکنیکی اعتبار سے یہ بسیں ملک کے دیگر شہروں میں چلنے والی میٹروز کے مقابلے میں زیادہ جدید اور پائیدار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائے جانے کا منصوبہ ہے، یہ بسیں مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہیں، 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں، کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے جبکہ رش کی صورت میں 190 افراد کے سمانے کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں...
ہردل عزیز گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کیلئے خوش خبری، نئے گانے اجنبی کا ٹیزر جاری کردیا گیا، ٹیزر عاطف اسلم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، گانے کی ایک جھلک نے ہی دھوم مچادی اور سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک اس بار بھی عاطف اسلم کچھ نیا لیکر آرہے ہیں۔ گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا یہ ٹیزر میرے مداحوں کیلئے ویک اینڈ کا تحفہ ہے،گزشتہ روز گلوکار عاطف اسلم نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ بہت جلد کچھ ریلیزکرنے والا ہوں، چند دن میں کچھ بڑا اجنبی سا ،عحیب سا آنے والا...
راولپنڈی کی عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم اپنے ڈرائیورز کیلئے "کیپٹن آف کریم" کی اصطلاح استعمال کرے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس جوالائی میں ایئرلائن پائلٹ لبیب احمد کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے پائلٹ کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہمارا ٹائٹل کریم کے ڈرائیور جیسا ہونے کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کریم کو ڈرائیورز کیلئے کیپٹن...
بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی نے فحش فلموں کے کیس میں شوہر کی گرفتاری کے بعد ان کے مخالف بیان بھی دیدیا اور کہا مجھے اندازہ بھی نہیں تھا میرے شوہر ایسے کاموں میں ملوث ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس نے جب ان کی مصروفیات کے حوالے سے جب شلپا سیٹھی سے سوالات کیے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اپنے کام میں اتنی مصروف ہوتی ہوں کہ میرے پاس بالکل وقت نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ راج کیا کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر کے جرائم کے حوالے سے...
طویل عرصے بعد شوبز انڈسٹری میں واپس آنے کا اعلان کرنے والی وینا ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو شوبز انڈسٹری کیلئے بھی ایک ڈریس کوڈ متعارف کروانا چاہیے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وینا ملک نے ان خیالات کا اظہارجرمنی کے سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ شوبز کا بھی ایک ڈریس کوڈ ہونا چاہیے، اور یہ ڈریس کوڈ حکومت کی جانب سے دیا جانا چاہیے جس میں فنکاروں کیلئے حدود کا تعین کیا جائے کہ وہ ان حدود کے اندر رہتے ہوئے لباس پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک...
اداکار عثمان خالد نے خواتین کے لباس سے متعلق مشہور سائنسدان اور پروفیسر پرویز ہود بھائی کے بیان پر تنقید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر پرویز ہود بھائی نے خواتین کے معاشرے میں کردار کو ان کے لباس سے جوڑتے ہوئے کہا کہ میں قائداعظم یونیورسٹی میں پڑھارہا ہے، 1973 میں اس یونیورسٹی میں ایک لڑکی بھی عبایا یا حجاب میں نظر نہیں آتی تھی ۔ انہوں نے کہا مگر آج یونیورسٹی میں پردہ عام ہوگیا ہے ہر لڑکی عبایا اور حجاب میں نظر آتی ہے،...