افغان ٹیم کی ہار، سوشل میڈیا صارفین کے عرفان پٹھان پر طنزیہ وار

5irfanpathsnsnndcenwar.png

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں افغانستان کو شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان پر طنزیہ وار شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دیدی، میچ میں ایک موقع پر 291 رنز کے تعاقب پرآسٹریلیا کی 91 رنز پر 7 وکٹیں گرچکی تھیں جس پر افغان شائقین سمیت بھارتی مینٹور اجے جڈییجا کو ڈانس کرتے دیکھا گیا، تاہم گلین میکسویل نے 201 رنز کی ناقابل شکست کھیل کر افغانستان کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا اور ہارا ہوا میچ جیت لیا۔

اس میچ میں افغانستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان اور سری لنکا کوشکست پر بھنگڑے ڈالنے والے عرفان پٹھان کو یاد کیا اور ان پر طنزیہ وار کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے میچ کے بعد سابق بھارتی باؤلر عرفان پٹھان کا اتنا ذکر کیا کہ وہ ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، افغانستان کی گزشتہ فتوحات پر بھنگڑے ڈالنے والے عرفان پٹھان سے صارفین نے اس شکست کے بعد بھی بھنگڑوں کا مطالبہ کیا۔

صارفین نے بھارتی فلموں کے سین ڈھونڈ ڈھونڈ کر عرفان پٹھان پر طنز کیے ، کسی عرفان پٹھان کو بوری پہن کر چھپتے ہوئے دکھایا تو کسی نے عرفان پٹھان کو ملنے والے صدمے کی عکاسی کی، کسی نے عرفان پٹھان سے "مجرا کینسل ہونے پر استفسار کیا" تو کسی نے انہیں بیگانی شادی میں دیوانا عبداللہ قرار دیدیا ۔

https://twitter.com/x/status/1722006664797098029
https://twitter.com/x/status/1721940017130401906
https://twitter.com/x/status/1721932789606670460
https://twitter.com/x/status/1721946781045445096
ایک صارف نے روتے ہوئے بچے کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی اور اسے عرفان پٹھان کا 'ڈانس قرار دیا'۔

https://twitter.com/x/status/1721965946108297255
خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا سے شکست سے دوچار ہونے کے بعد افغانستان کی آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی بھی مشکل ہوگئی ہے، اب انہیں اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد بھی دیگر ٹیموں کی ہار اور جیت پر تکیہ کرنا ہوگا۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Sachin tendulkar ki bhi thordi bizti kerni thi, Woh bhi India ki B team ko support kerne poucha huwa that stadium mein
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
Noth In-thrusted in Pakistani Team,, after the take over of East India Company in April,2022
کالے بُنڈ والے انگریج پھوجیوں سے کراہت، اور اُبکیاں آنے لگی ہیں،،بس دلی تمنّا ہے کہ
یہ ذلیل پھوج اس واری چادر ، کیڑی، اور داڑھی والے طالبان سے مار کھائیں