مائیکروسوفٹ کےبانی بل گیٹس نے48سال پرانی سی وی شیئرکردی
اڑتالیس سال قبل دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی سی وی کس طرح تیار کی تھی، بل گیٹس نے اپنی پہلی سی وی شیئر کردی۔
بل گیٹس نے لنکڈ ان پر سی وی شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ چاہے آپ نے حال ہی میں گریجویٹ کیا ہو یا پھر آپ کالج ڈراپ آؤٹ ہوں، مجھے امید ہے کہ میری 48 سال پرانی سی وی کے مقابلے آپ کی سی وی زیادہ بہتر ہوگی۔
مائیکروسافٹ کے بانی نے اپنی سی وی میں لکھا تھا کہ میں نے آپریٹنگ سسٹم اسٹرکچر، ڈیٹا بیس مینجمنٹ، کمپیوٹر گرافکس اور دیگر کورسز کر رکھے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا اور 48 سال پرانی ہونے کے باوجود اسے بالکل پرفیکٹ قرار دیا۔
فوربز میگزین کےمطابق بل گیٹس کا 132 ارب ڈالر کےساتھ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں چوتھا نمبر ہے،مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے سعودی شہزادے الولید بن طلال کے ساتھ مل کر اٹلی میں قائم 17ویں صدی کی قدیم عمارت چند روز قبل خریدی ہے۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع 17 ویں صدی کی قدیم عمارت خرید کر اسے لگثری ہوٹل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بل گیٹس روم میں اپنی اور سعودی شہزادے الولید بن طلال کی مشترکہ کمپنی 'فور سیزنز ہوٹلز اینڈ ریزورٹس' کے ذریعے 17 ویں صدی کی ایک قدیم عمارت 'مرینی' کو خرید کر اسے شاہانہ سکس اسٹار ہوٹل میں تبدیل کررہے ہیں۔