بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس بڑھائے جانےپر غور

banak1h1h1i1.jpg


حکومت نے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے پر مشاورت شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف ٹیم کے حالیہ مذاکرات کے دوران بینک سے رقم نکالے جانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے اور ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ 9 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی جانب سے کھولے گئے اکاؤنٹس سے 50 ہزار سے زائدرقوم نکلوانے پر اس وقت صفر اعشاریہ 6 فیصد ٹیکس عائد ہے، تاہم اب امکان ہے کہ ایف بی آر نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر اسے صفراعشاریہ 9 فیصد مقرر کردیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس بڑھانے کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 15 ارب روپے سے زائد کا سالانہ ٹیکس اکھٹا کرسکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے ساتھ ساتھ آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر عائد ٹیکس کو بڑھانے پر بھی غور شروع کردیا ہے، اس کے علاوہ پچاس ملین یا اس سے زائد مالیت کی پراپرٹی کی خیریدو فروخت پر بھی مزید ٹیکس عائد کرنے، آئندہ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے اور 850 سی سی سے زائد تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کوبڑھانے کی تجویز بھی دی گئی۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
نواز شریف مریم نواز زرداری اور اب تو جرنیلوں نے بھی دوبئی یورپ امریکہ کینیڈا ملیشیا اور دنیا بھر میں اپنی پھیلی ہوئی جائدادوں میں اضافہ بھی تو کرنا ہے اسکے لئے صرف قرضہ کافی نہیں اضافی ٹیکس بھی وصول کئے بغیر حافظ اینڈ کمپنی اور ان چوروں حرام خوروں منی لانڈروں کی جائدادوں میں اضافہ نہیں ہوگا ویسے بھی ان حرام خوروں نے یہ سب اپنی اپنی قبر میں لے کر جانا ہے
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Umeed hay is se Banks kay karobaar pe acha negative impact hoga, log bank mein deposit karwana hi chhor dein ge, koi aik kaam ye aisa nahi kartey jis se kisi sector ka bhala ho,

Boht saarey log ghair-mulko mein hain or wo paisey Pakistan mein apney account mein rakhtey hain keh jub ghar walo ko jitni zarorat ho nikalwa lein, ab wo Pakistan paisey bhejna kum kar dein ge or bahir hi saving kartey rahein ge.

Ab to middle east or dosrey taraqi yafta mulko mein 1 rupee deposit karwaey beghair hi account khul jaatey hain wo bhi ghar baithey. Pakistan mein to saari zindgi signature hi match nahi kartey.
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
ملک دشمنو اتنا ظلم مت کرو دنیا کے کسی ملک میں اپنے پیسے نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جاتا لیکن اس چور حکومت نے آئی پی پی کیساتھ اپنا کمیشن بڑھانے کے لیئے انتہائی عوام کش معاہدے کیئے جن کو پورا کرنے کے لیئے آئے دن عام بندے سے وصول کرنے کے طریقے اسحٰق ڈار جیسا کرپٹ اور جھوٹا شخص تلاش کرتا رہتا ہے سپریم کورٹ کو چاہیئے کہ اس پر سو موٹو لیکر ان معاہدوں کو ختم کرے اور یہ معاہدے کرنے والے وزرا اور دوسرے افراد کے اثاثے ضبط کر کے اس نقصان کو پورا کرے اور ان کو چوک میں کھڑا کر کے گولی ماری جائے تاکہ آئیندہ کوئی طالح آزما قوم کیساتھ ایسا ظالم کرنے کا سوچے بھی نہ اور اگر بلاول کو تھوڑی بہت اگر عزت چاہیئے تو اس مسلے پر سٹینڈ لے قوم اس کیساتھ ہو گی
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی بنکوں میں پیسہ مت رکھو۔ بنک اور حکمران طبقہ بلکل بھی قابل اعتبار نہیں رہے۔