تابش ہاشمی کی شرمناک غلطی جسکی وجہ سے پوری قسط ضائع ہوگئی

tabishah1h11.jpg

اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی کوکون نہیں جانتا، تابش ہاشمی کا نام ہی کافی ہے، یوٹیوب پر ’ٹو بی اونیسٹ‘ کے نام سے مقبول شو کی میزبانی کے بعد وہ ان دنوں نجی ٹی وی پر ’ہنسنا منع ہے‘ نامی شو کی میزبانی کررہے ہیں جس میں معروف شخصیات کا انٹرویوکیا جاتا ہے۔

ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ کو انٹرویو میں تابش ہاشمی نے ان شخصیات کے حوالے سے بات کی جن کا انٹرویو کرنا انہیں سب سے زیادہ پسند آیا،تابش نے بتایا کہ انہیں منشاء پاشا اور احمد علی بٹ کا انٹرویو کر کے سب سے زیادہ مزہ آیا اور اُن کے انٹرویو پرمبنی دونوں شو ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔

انہوں نے ایک شو کے دوران کی گئی شرمناک غلطی پر سے بھی پردہ ہٹایا، انہوں نے بتایا انہوں نے ایک پورے شو کی میزبانی کی جب کہ اس دوران ان کی پینٹ کی زپ نیچے تھی اور انہیں اس کا احساس نہیں ہوا۔

ایڈیٹنگ ٹیم نے بعد میں اسے دیکھا اور اس غلطی کی وجہ سے پوری قسط ضائع کرنی پڑی اور دوبارہ شوٹ کرنا پڑا۔

جیو کے پروگرام’ ہنسنا منع ہے‘ کو جوائن کرنے کی وجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے تابش کا کہنا تھا کہ ناظرین کی بہت بڑی تعداد ٹی وی دیکھتی ہے، میں نے مقصد بنا لیا ہے کہ مجھے اگلے 3 ، 4 سالوں میں زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت چاہیے کیونکہ میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تابش ہاشمی کے مطابق میں صرف ذہن بناتا ہوں باقی اللہ اس کو مکمل کرتا ہے اور مجھ میں اسکلز اتنی ہیں کہ میں کسی بھی جگہ 3 سے 4 سال سے زیادہ نہیں ٹھہرتا،میزبان تابش ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں نوجوانوں کو بھی خود کو چیلنجز دینے کی ہدایت کی۔

ان دنوں تابش ہاشمی کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے،ویڈیو میں تابش ہاشمی اور اہلیہ حرا تابش کی متعدد خوبصورت تصویروں کا مجموعہ دیکھا جا سکتا ہے۔تابش ہاشمی کی اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو ایک ٹرینڈ کا حصہ ہے، حرا تابش نے شوہر، تابش ہاشمی کی جانب سے ملنے والی انگوٹھی کو ہر دم اور ہر خصوصی تقریب کے دوران پہنا ہوا ہے۔