جوتوں سے پٹائی: منسا ملک کی علیزےشاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست

mansam111.jpg


اداکارہ منسا ملک نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منسا ملک نے اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ علیزے شاہ نے مجھے جوتوں سے مارا،ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مجھ پر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

منسا ملک نے اپنی درخواست میں علیزے شاہ پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا اور کہا علیزے مجھ سے پیشہ ورانہ حسد کرتی ہیں،انہوں نےمتعدد بار مجھ پر تشدد کیا میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ علیزے شاہ کے رویے سے صرف میں ہی پریشان نہیں ہوں، پہلے بھی ایک پروڈکشن ہاؤس نے علیزے شاہ کے پریشان کن رویے سے تنگ آکر ایک ڈرامے کی شوٹنگ ہی روک دی تھی اور علیزے کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی تھی۔