حارث رؤف نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

15harisrauihsjhdjhd.png

آئی سی سی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا منفی ریکارڈ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کےکسی بھی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر کی فہرست میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا نام بھی لکھا جاچکا ہے۔

ایک طرف ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور دوسری طرف منفی ریکارڈز سے کرکٹ شائقین کے رنج و غم میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، بھارت کے فلیٹ پچز پر پاکستان سمیت تمام ٹیموں کے باؤلرز کی خوب پٹائی ہوئی ہےاور بیٹسمینوں نے رنز کے ڈھیر لگادیئے ہیں۔


پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کیلئے ورلڈ کپ 2023 اس لیے بدترین ثابت ہوا کہ انہوں نے ایونٹ کے 9 گروپ میچز میں 533 رنز دیئے، 533 میں بیٹسمینوں کے حارث رؤف کو مارے گئے 16 چھکے بھی شامل ہیں۔

حارث رؤف ایک ایونٹ میں 533 رنز دے کر آئی سی سی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں مہنگے ترین باؤلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں، ان سے قبل یہ منفی ریکارڈ انگلینڈ کے عادل رشید کے نام تھا جنہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں 526 رنز لٹائے تھے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے گروپ اسٹیج میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، پاکستان نے ورلڈ کپ گروپ اسٹیج میں 9 میچز کھیلے اور صرف 4 میں جیت حاصل کی اور 5 میں شکست کا سامنا کیا۔
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
اسکوکوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ اسکی لابی پاور فل ہے جس میں لاہور قلندر شامل ہے۔ انہتائی چھچھورا قسم کا بندہ ہے لیکن حادثاتی ٹیم کا حصہ ہے ، کپتان اور باقی کرتا دھرتا اچھے دوست ہیں اس لئے موجاں ہی موجاں۔۔
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
حارث روف آج بھی ڈیتھ اوورز میں دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہے اسے شروع کے اورز میں مار پڑتی ہے - کپتان کو اسے سمارٹ طریقے سے استعمال کرنا ہو گا
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Starc ke haalaat bhi patle hen.

Haris rauf ko hamesha 10 overs ke baad ball dena chahye jab 5 fielders ring ke baher hon. Apne pehle over mein he 15 20 runs kha leta he.

Naseem shah ke na hone se shaheen shah aur haris rauf dono affect huye hen.