حقیقی بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت، درندہ صفت باپ کو سزائے موت کا حکم

7baapsazymoootyyt.jpg

موجودہ کیس میں سگے باپ نے ہی اپنی حقیقی بیٹی کے جسم، روح اور شخصیت کو تباہ کر دیا: عدالتی فیصلہ

حقیقی بیٹی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت کی طرف سے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ستوکتلہ میں مجرم کے خلاف 2019ء میں 14 سالہ حقیقی بیٹی سے زیادتی کے الزام پر مقدمہ نمبر 428/19 درج کیا گیا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل پراسیکیوں کی طرف سے 11 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے جس کے بعد صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم جاری کر دیا۔

صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید کی طرف سے مجرم محمد رفیق کے خلاف ٹرائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بچے کے لیے باپ ہمیشہ ایک محافظ کی طرح ہوتا ہے، بیٹی کو اگر گھر سے باہر کوئی تنگ کرے تو وہ اپنے والد کو شکایت کرتی ہے جبکہ موجودہ کیس میں سگے باپ نے ہی اپنی حقیقی بیٹی کے جسم، روح اور شخصیت کو تباہ کر دیا۔

مقدمہ کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر عائشہ طفیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 14 سالہ حقیقی بیٹی سے زیادتی کر کے ظلم اور درندگی کی انتہا کر دی۔ ملزم کے خلاف 11 گواہوں نے بیانات قلمبند کروائے ہیں جس کے بعد اس کے خلاف جرم ثابت ہو چکا ہے عدالت سخت سے سخت سزا سنائے۔ عدالت نے درندہ صفت مجرم محمد رفیق کو سزائے موت کے علاوہ 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

دریں اثنا ایک ایسے ہی گھنائونے واقعے میں گزشتہ روز گجرپورہ کے علاقے میں مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک لڑکی نے اپنے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کی طرف سے واقعے کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا شکار لڑکی کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ لڑکی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کا باپ پہلے بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

He must be a sick Mfuker PHOUJI ——- Pornography has messed up the people’s mind in Pakistan —— Pakistanis are very much found of Pornography —— God bless Pakistanis​