ریاضی میں بی اے کرنے والا17 ویں گریڈ کا افسر 'میتھ' کے سپیلنگ نہ بتا سکا

13mathspeeling.png

سندھ ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران 17 ویں گریڈ کا افسر اپنی تعلیمی قابلیت بارے جھوٹ بولتے رنگوں ہاتھوں پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں قائم قریشی کوآپریٹو ہائوسنگ میں لیز پر دیئے گئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب 17 ویں گریڈ کے سرکاری افسر کو عدالت نے اپنی تعلیمی قابلیت بارے جھوٹ بولنے پر رنگوں ہاتھوں پکڑ لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی طرف سے رجسٹرار قریشی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کو طلب کیا گیا، عدالت نے رجسٹرار قریشی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی محرم علی ساند سے اس کی تعلیمی قابلیت بارے سوال پوچھا۔ محرم علی ساند اپنے جواب سے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت کی طرف سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1791784253992378399
رجسٹرار قریشی کوآپریٹو سوسائٹی محرم علی ساند سے جسٹس صلاح الدین پنہور استفسار کیا کہ وہ کس محکمے میں ملازم ہے؟ جس پر اس نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ میں 17 ویں گریڈ کا افسر ہوں۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے پھر سوال پوچھا کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ جس پر اس نے بتایا کہ میں نے ریاضی میں بی اے کر رکھا ہے۔

تعلیمی قابلیت پوچھنے پر محرم علی ساند نے بتایا کہ ریاضی میں بی اے کیا ہے، جسٹس صلاح الدین نے محرم علی ساند سے پوچھا کہ میتھ میں بی اے کون سے یونیورسٹی کرواتی ہے؟ جس پر اس نے بتایا کہ شاہ لطیف یونیورسٹی سے کیا ہے۔ عدالت نے محرم علی ساند سے پوچھا کہ میتھ کے سپیلنگ بتائیں لیکن وہ میتھ کے سپیلنگ نہ بتا سکا، عدالت میں غلط سپیلنگ سنانے پر وکلاء اور سائلین مسکراتے رہے۔

سائلین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ضمیر عباسی 19 ویں گریڈمیں تعینات ہیں حالانکہ وہ گریڈ 18 کے افسر ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ 18 ویں گریڈ کا افسر 19ویں گریڈ میں کیسے تعینات ہو سکتا ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی محرم علی ساند نے پلاٹ کی لیز منسوخ کر دی ہے، بعدازاں درخواست کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اس نے ریاضی میں بی اے کیا ہے میتھ میں نہیں اس سے ریاضی کے ہجے پوچھنے چاہئیے تھے 😇
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اس نے ریاضی میں بی اے کیا ہے میتھ میں نہیں اس سے ریاضی کے ہجے پوچھنے چاہئیے تھے 😇
اس نے ریاض کی بیوی سے اس کے نام کے ہجے پوچھ کر بتادینےتھے
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
اس میں کونسی بڑی بات ہے۔
شوباز سے اسکے باپ کا نام پوچھو تو عاصم منیر کی جگہ آصف منیر مستری لکھ دے گا۔