شادی ہال کے برائیڈل روم میں خفیہ کیمرہ لگانے والےمنیجر واسسٹنٹ منیجر گرفتار

13weddingjsjlsjksjkshsk.png

ملزمان کے خلاف دفعہ 292 اور 506بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے: ذرائع

ڈان کی رپورٹ کے مطابق شادی ہال میں دلہن کے کپڑے تبدیل کرنے والے کمرے میں خفیہ کیمرے نصب کرنے پر منیجرواسسٹنٹ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال کے فریدٹائون تھانے کی پولیس نے ایک شادی ہال میں دلہن کے کپڑے تبدیل کرنے والے کمرے میں خفیہ کیمرے نصب کر کے مبینہ طور پر ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے الزام میں گرینڈ امپیریل میرج ہال کے منیجر واسسٹنٹ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال کے گائوں 6/94 کے رہائشی محمد ارشد نامی شخص نے فرید ٹائون تھانے کی پولیس کو اطلاع دی کہ یکم ستمبر 2023ء کو اپنی بیٹی کی بارات کے لیے گرینڈ امپیریل میرج ہال میں بکنگ کروائی تھی۔ میری بیٹی جب دلہن کے کپڑے تبدیل کرنے والے کمرے میں گئی اس سے پہلے کہ وہ کپڑے تبدیل کرتی اسے اور اس کی والدہ کو کمرے سے پراسرار آوازیں سنائی دینے لگیں۔

محمد ارشد کا کہنا تھا کہ جب اپنی اہلیہ سے پراسرار آوازوں کا سن کر میں اپنے کزن طارق حسین اور بیٹے علی اکبر کو ساتھ لے کر ساتھ والے کمرے میں گیا تو وہاں پر ویڈیوریکارڈنگ کرنے کا سیٹ اپ لگا ہوا تھا جسے دلہن کے کپڑے تبدیل کرنے والے کمرے میں نصب خفیہ کیمرے سے منسلک کیا گیا تھا۔

محمد ارشد نے فرید ٹائون تھانے کی پولیس کو بتایا کہ جب ہمارے اس کمرے میں داخل ہونے پر ایک شخص نے ہم پر پستول تان لی جبکہ شادی ہال کا منیجر واسسٹنٹ منیجر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ہیلپ لائن 15 پر فون کر کے واقعے کی اطلاع دی تو پولیس نے امپیریل میرج ہال کے منیجر عمر اقبال اور اسسٹنٹ منیجر جاوید منیر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے عمر اقبال اور جاوید منیر کے علاوہ ان کے ساتھی کیخلاف دفعہ 292 اور 506بی کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 1495/23) درج کر لیا ہے۔ محمد ارشد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کی طرف سے ریکارڈ کی گئی تمام ویڈیوز برآمد کروائی جائیں جن سے وہ شادی شدہ خواتین استحصال اور بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے بھی گوجرانوالہ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون میں ملبوسات کی ایک دکان کے مالکان کو ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے نصب کر کے خواتین کسٹمرز کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنےپر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ وہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ ملنے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
جب ججوں اور بیوروکریٹس کی ویڈیو ریکارڈ ہوگی اور سواتی کو اپنی ہی بیوی کی ویڈیو سے بلیک میل کیا جائے گا تو قوم تو اسے ہی مشعل راہ جانے گی آگے آگے دیکھئے اور کیا کیا ہوتا ہے
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

جب وطن کے سجیلے جوان ملک کی حفاظت کے لئے بنائے گئے آلات کوبلیک میلنگ کے لئے
استعمال کر تے ہوں ، تو پھر کسی اور سے کیا گِلہ ؟؟؟
مَرگ بَر ایست اندیا کمپنی ۔ ۔ ۔ ۔