شیخوپورہ,آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے پر 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکار معطل

vidh1i1h11.jpg


ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے پر 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کیا,کنسلٹنٹ ڈاکٹر وقاص اور لیڈی ڈاکٹر کا آپریشن لسٹ پر تنازع تھا، آپریشن سے پہلے مریض کو بے ہوش کرنے کی ذمے داری لیڈی ڈاکٹر کی تھی۔

لیڈی ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر کے چھوٹے ملازم سے مریض کو بے ہوشی کا انجکشن لگوایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1784383686345138666
غیر تربیت یافتہ ملازم کی جانب سے مریض کو انجکشن لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا.

دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقے منڈی جھبراں کے قریب ایک ہی خاندان کے قتل ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی ، واقعے میں زخمی ہونیوالی خاتون سونیا نسرین اسپتال میں دم توڑ گئی۔

منڈی جھبراں کے قریب گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل کر دیے تھے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاہ محمد، ان کی بیوی، بیٹی اور 8 سال کا بچہ شامل تھا۔زخمی خاتون نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی، خاندان کے 3 افرادگھر میں موجود نہ ہونےکی وجہ سےبچ گئے۔

تھانا صدر پولیس کےمطابق واقعے میں زخمی خاتون سونیا نسرین 14 گھنٹے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئی ۔ پانچوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔پانچوں افراد کو آبائی گاؤں چک 528 ستیانہ فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔