طلاق یافتہ، خوشحال وخودمختار خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، اشنا شاہ

12ushnanshahtalalq.jpg

کسی ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہو جس میں دکھایا جائے کہ طلاق لینا غلط بات نہیں ہے: اداکارہ

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نے خوشحال وخودمختار طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ اشنا شاہ خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل پر اکثر بات کرتی رہتی ہیں، متعدد موقعوں پر و خواتین کے حقوق کے علاوہ اقلیتوں کے حقوق بارے بھی گفتگو کر چکی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اشنا شاہ نے اپنے بیان میں لکھا کہ میں کسی ڈرامے میں ایسی خاتون کا کردار ادا کرنا چاہوں گی جو طلاق کے بعد خوشحال اور خود مختار ہو۔

ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنیں لیکن اس کے باوجود وہ ایسے موضوعات پر بات کرنے سے نہیں کتراتیں۔ اشنا شاہ نے اس دفعہ طلاق جیسے اہم ترین سماجی مسئلے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1705089627252830430
انہوں نے لکھا کہ: میری ڈراموں کے ایسے سکرپٹ یا کہانیوں میں دلچسپی ہے جس میں طلاق کے حوالے سے معاشرے میں پائے جانے والے دقیانوسی، منفی تصورات یا شرمندگی کے احساس کے بجائے طلاق کے بعد خودمختار زندگی اور مثبت سوچ کا تصور اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ: میں نے بہت سی ایسی کہانیوں اور سکرپٹس پر کام کیا ہے جن میں طلاق کو انتہائی برا سمجھا جاتا ہے۔ میں کسی کہانی کے سکرپٹ کو بدل تو نہیں سکتی کیونکہ یہ میرا کام ہے لیکن طلاق کے حوالے سے میرا نظریہ بالکل الگ ہے۔ طلاق یافتہ لوگوں پر لگایا گیا بدنما داغ ذاتی محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ: ایک جوڑے کے مابین طلاق کی مثال تو میرے اپنے گھر میں موجود ہے کیونکہ میرے اپنے والدین میں طلاق ہو چکی ہے اور سنگل پیرنٹ ہونےکی وجہ سے وہ تین تین ملازمتیں کرتے رہے اور ہماری دیکھ بھال کے لیے سخت محنت کی۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ: میری خواہش ہے کہ کسی ایسی کہانی کا حصۃ بنوں جو میں دکھایا جائے کہ طلاق لینا غلط بات نہیں ہے اور اس کے بعد بھی خوشیاں کا حصول ناممکن نہیں ہے۔
پروڈیوسر کو ایسے کسی سکرپٹ کے لیے تیار کرنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ ہمارے معاشرے کے کچھ لوگوں کی طرف سے سخت ردعمل آ سکتا ہے۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

پہلے شادی کرکے طلاق لے لو پھر کردار ادا کرنے کا لطف ہی اور ہوگا