عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ،ذکا اشرف کا بھی ردعمل

amaad-awasem-khan-one.jpg


عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا ردعمل کا اظہار ۔

ذکا اشرف نے سابق کرکٹر کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔ عماد وسیم کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پی سی بی کی میجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آپ کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکر گزار ہوں اور آپ کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ عماد وسیم نے ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر بارے کافی سوچ بچا کیا جس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ بالکل درست وقت ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لوں۔

عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ماضی میں تعاون کرنے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ: انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹ کے 121 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے سے میرا پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب پورا ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ موجودہ وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے انتہائی اچھا ہے جو نئی قیادت اور کوچز کے سائے میں آگے کی طرف گامزن ہوگی۔ میری خواہش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ
شاندار فتوحات حاصل کرے جس کیلئے دعاگو رہوں گا۔ میں اپنے شائقین کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کے لیے حمایت ملنے پر اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1728062157043220633
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری توجہ اب انٹرنیشنل سٹیج سے ہٹ کر اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے پر مرکوز ہے۔ واضح رہے کہ عماد وسیم نے 2006ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جب وہ انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے اور انڈر 19 ورلڈکپ 2008ء میں وہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔

قومی کرکٹ میں کا دروازہ ان کے لیے 7 سال بعد اس وقت کھلا جب 2015ء میں سعید اجمل کا متبادل تلاش کیا جا رہا تھا۔ زمبابوے کے کیخلاف 2015ء میں ٹی ٹوینٹی میچ میں عماد وسیم کا ڈیبیو کروایا گیا اور اسی سال جولائی میں اپنا ون ڈے ڈیبیو سری لنکا کے خلاف کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے 55 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 44 وکٹیں لینے کے ساتھ 986 رنز سکور کیے۔ ٹی 20 سپیشلسٹ سمجھے جانے والے آل رائونڈر نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے 66 میچز میں 21.78 کی اوسط سے 65 وکٹیں لینے کے علاوہ ایک نصف سنچری بھی سکور کی۔

عماد وسیم کافی عرصے سے کیریبین پریمیئر لیگ میں بھی بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹ گرائونڈز پر بہترین کارکردگی دکھانے کی وجہ سے وہ آئندہ برس امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ کے لیے انتہائی اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator: