'فوج 50 تجارتی ادارے چلا رہی ہے'

pablo

Banned
'فوج 50 تجارتی ادارے چلا رہی ہے'

579065fc1543c.jpg

اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان کی مسلح افواج کے مختلف ونگز کی جانب سے چلائے جانے والے تجارتی اداروں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے سوال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے تحریری جواب کے ذریعے ایوان کو بتایا کہ ملک بھر میں 50 کے قریب پروجیکٹس، یونٹس اور ہاؤسنگ کالونیاں کام کررہی ہیں جن کا انتظامی کنٹرول فوجی فاؤنڈیشن، شاہین فاؤنڈیشن، بحریہ فاؤنڈیشن، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز کے پاس ہے۔

سینیٹ میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، گجرانوالہ، بہاولپور، پشاور اور کوئٹہ میں 8 ڈی ایچ اے قائم کیے گئے جن کا قیام زیادہ تر آرڈیننس کے ذریعے عمل میں آیا۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں آرمی ویلفیئر ٹرسٹ (اے ڈبلیو ٹی) کے تحت 16 ، فوجی فاؤنڈیشن کے تحت 15 اور شاہین فاؤنڈیشن کے تحت 11 پروجیکٹس یا یونٹس کام کررہے ہیں۔
ایوان بالا کو بتایا گیا کہ پاکستان میں بحریہ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کوئی رہائشی کالونی موجود نہیں تاہم ایک آف شور ایل این جی پروجیکٹ زیر غور ہے۔

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے پروجیکٹس/ یونٹس

  1. [*=right]
    [*=right]پاک پتن اور اوکاڑہ میں دو اسٹڈ فارمز
    [*=right]آرمی ویلفیئر شوگر ملز، بدین
    [*=right]عسکری پروجیکٹ (جوتے اور اونی کپڑے) لاہور
    [*=right]آرمی ویلفیئر میس اور بلیو لگون ریسٹورینٹ، راولپنڈی
    [*=right]لاہور، بڈابیر اور سنگ جانی میں تین چھوٹی ہاؤسنگ اسکیمز کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ
    [*=right]عسکری جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ راولپنڈٰی
    [*=right]عسکری ایوی ایشن سروسز، راولپنڈی
    [*=right]عسکری گارڈز، پرائیوٹ لمیٹڈ جس کا ہیڈ آفس لاہور میں ہے
    [*=right]عسکری فیولز(سی این جی) جس کا ہیڈ آفس راولپنڈی میں ہے
    [*=right]عسکری سیڈز، اوکاڑہ
    [*=right]عسکری انٹرپرائزز، راولپنڈی
    [*=right]فوجی فاؤنڈیشن سے حاصل کردہ فوجی سیکیورٹی سروسز جس کا ہیڈ آفس راولپنڈی میں ہے
    [*=right]عسکری اپیریل، لاہور
    [*=right]عسکری لگون، فیصل آباد
    [*=right]ایم اے ایل پاکستان لمیٹڈ کراچی
    [*=right]
فوجی فاؤنڈیشن کی تحت چلائے جانے والے پروجیکٹس/ یونٹس

  1. [*=right]فوجی سیریئلز
    [*=right]فاؤنڈیشن گیس
    [*=right]فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ
    [*=right]فوجی سمینٹ کمپنی لمیٹڈ
    [*=right]فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹلیری کمپنی لمیٹڈ
    [*=right]فوجی کبیر والا پاور کمپنی لمیٹڈ
    [*=right]فاؤنڈیشن پاور کمپنی کمپنی (ڈہرکی) لمیٹڈ
    [*=right]عسکری سیمینٹ لمیٹڈ
    [*=right]عسکری بینک لمیٹڈ
    [*=right]فاؤنڈیشن ونڈ انرجی (I&II) لمیٹڈ
    [*=right]نون پاکستان لمیٹڈ لاہور
    [*=right]فوجی میٹ (گوشت) لمیٹڈ
    [*=right]فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ
    [*=right]فوجی اکبر پارشیا میرین ٹرمینل لمیٹڈ جس کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے
فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان ماروک فوسفور ایس اے کے کے نام سے 2008 میں مراکش میں بھی ایک کمپنی قائم کی گئی تھی۔
اسی طرح شاہین فاؤنڈیشن جو کہ پاکستان ایئرفورس کا ٹرسٹ ہے اس کے تحت چلائے جانے والے پروجیکٹس، یونٹس اور رہائشی کالونیوں کی تفصیلات درج ذیل ہے:

  1. [*=right]شاہین ایئرپورٹ سروسز
    [*=right]شاہین ایرو ٹریڈرز
    [*=right]شاہین Knitwear
    [*=right]شاہین کمپلیکس کراچی
    [*=right]شاہین کمپلیکس لاہور
    [*=right]شاہین میڈیکل سروسز
    [*=right]ہاک ایڈورٹائزنگ
    [*=right]فضائیہ ویلفیئر ایجوکیشن اسکول سسٹم
    [*=right]ایس اے پی ایس ایوی ایشن کالج
    [*=right]ایئر ایگل ایوی ایشن اکیڈمی
    [*=right]شاہین ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم پشاور۔

سینیٹ کو بتایا گیا کہ شاہین فاؤنڈیشن کا قیام چیریٹیبل اینڈاؤمنٹ ایکٹ 1890 کے تحت 1977 میں عمل میں آیا جس کا مقصد پاکستان فضائیہ کے حاضر اور ریٹائرڈ اہلکاروں، سویلینز اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا تھا اور اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے صنعتی اور تجارتی کمپنیوں کے ذریعے فنڈز جمع کرنا تھا۔

یہ خبر 21 جولائی 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

http://www.dawnnews.tv/news/1040629/
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

چلو، ویہلے تو نہیں بیٹھے ہوئے، جنگ نہیں چل رہی تو کوئی کام ہی کر رہے ہیں
ورنہ لوگ کہتے ویہلے بیٹھے مفت کی روٹیاں توڑ رہے ہیں
:lol::lol:
 
Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
اس رپورٹ کے ساتھ یہ فگرز بھی شر کی گئی ہیں کی اس تجارت سے حاصل ہونے والا سرمایہ حکومت کی طرف سے ملنے والے بجٹ میں شامل کیا جاتا ہے جو عسکری مقصد میں استعمال ہوتا ہے
 
Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
So these organizations serve retired servicemen and provide them with a decent life.
Hmm. now about those civilian leaders, they have a tendency to shine their personal businesses only. Is that what you are upset about?
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
[SUB]

چلو، ویہلے تو نہیں بیٹھے ہوئے، جنگ نہیں چل رہی تو کوئی کام ہی کر رہے ہیں
ورنہ لوگ کہتے ویہلے بیٹھے مفت کی روٹیاں توڑ رہے ہیں
:lol::lol:
[/SUB]

یہاں میاں صاپ کو بخار ہو گیا تو سارے اداروں کو سیل پر لگا رکھا ہے۔۔۔۔ بلاشبہ پاک آرمی پاکستان کا ایک ایسا ادارہ ہے جس پر سب پاکستانی فخر کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

(jhanda)

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

لاہور میں زیر تعمیر اورنج لائن ٹرین کی لاگت اب ۱۵۰ بلین روپے سے ۲۷۱ بلین روپے تک پہنچ چکی ہے۔۔۔۔ ۲۷ کلومیٹر طویل یہ منصوبہ اب کم از کم ۱۰ ارب پاکستانی روپے فی کلومیٹر میں مکمل ہو گا۔۔۔۔

یہ کل لاگت برلن اور میونخ جیسے مہنگے ترین شہروں میں زیرِ زمین ریل کی تعمیر سے بھی تجاور کر چکی ہے۔۔۔ ایسے تو نہیں ہم کہتے۔۔۔۔ شیرررر ڈنگرررر شیرررر ۔۔۔۔

(yapping)

Malik_007

Senator (1k+ posts)
Dear Mr. Pablo urf Bablo (Like Hussain Nawaz Bhaloo), Guzarish ha k yeh tamam Tijarti Adaray Armay (jo k Khud ek adara ha) chala rahi ha na k akele Raheel Shareef ka khandan isko chala k ameer hota chala ja raha ha! In adaron pe koi ek General Saanp (Jese k Mian Saanp) ban kr nahin baith gaya... So guzarish ha k Army k moral is waqat bahoooooooooooooot high ha... Tm logon k in ochay hathkandon sy unki izat main koi kami nahin i gi bal-k Mian saaanp k khilaf awam ka gussa or barhta jai ga!!! Kal aap nay is forum pe ek video to dekhi ho gi Parhay Likhay Punjab ki Parhi Likhi Police ki video jo ek larkay or Larki ko galion sy or thapron sy nawaz rahay thay!!!! In adaron ki taraf dekho in pe tawaja do na k Army ko badnaam krnay ki apni c koshish kro... ALHAM-DO-LILLAH jo izat or Waqar Army nay General Raheel sb ki Command main hasil kia wo bila shuba pehle kabhi nahin tha...
 
اس خبر کا نہ تو مجھ سے تعلق ہے نہ نون لیگ سے
اس لیے مو پر پانی کے چھینٹے مارو اور خبر کو دوبارہ پڑھو
خبر کیا ہے اور تم کیا ٹیپ چلا رہے ہو
اس خبر پر اپنا تبصرہ کرو
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
So these organizations serve retired servicemen and provide them with a decent life.
Hmm. now about those civilian leaders, they have a tendency to shine their personal businesses only. Is that what you are upset about?

Even though these retired servicemen have no expertise or specialty to run these projects??
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

چلو، ویہلے تو نہیں بیٹھے ہوئے، جنگ نہیں چل رہی تو کوئی کام ہی کر رہے ہیں
ورنہ لوگ کہتے ویہلے بیٹھے مفت کی روٹیاں توڑ رہے ہیں
:lol::lol:

اس کا جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں بڑی تفصیل سے دے چکی ہوں کہ فوج یہ ادارے کیوں چلا رہی ہے اور کیسے چلا رہی ہے ...

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
khamoshhhhhhhhhhh gustaakh.... (serious)

این ایل سی بھی فوج کی فاونڈیشن چلا رہی ہے اور یہ ملک کی اہم ضرورت ہے ..دوران جنگ سامان حرب کی نقل و حرکت کے لئے سول ٹرکوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ..اس وقت یہ ادارہ ہی کام آتا ہے عام حالات میں بھی یہ ہی ادارہ ان کے کام آتا ہے ....

آئندہ گستاخی کرنے سے پہلے مجھ سے رابطہ کر لیا کریں ..میں ہوں نہ فوج کی رضاکار سپوک وومن
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
اس رپورٹ کے ساتھ یہ فگرز بھی شر کی گئی ہیں کی اس تجارت سے حاصل ہونے والا سرمایہ حکومت کی طرف سے ملنے والے بجٹ میں شامل کیا جاتا ہے جو عسکری مقصد میں استعمال ہوتا ہے

سفید جھوٹ بلکہ کالا سیاہ جھوٹ