فیصل واڈا کے جسٹس بابرستار پر الزامات پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کاجواب

isbach11i1.jpg


اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے سینیٹر فیصل واوڈا کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق جج بننے کیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب دیدیا ہےجس کے مطابق پاکستان کے آئین میں جج بننے کیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت ہیں ہے، ہائی کورٹ کا جج بنتے وقت کسی بھی وکیل سے دہری شہریت کے حوالے سے انفارمیشن طلب نہیں کی جاتیں۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے جسٹس اطہر من اللہ نے ججز کے خط پر از خود نوٹس کیس کے دوران کارروائی کے دوران بھی واضح کیا اور بتایا کہ جسٹس بابرستار کے گرین کارڈ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر بحث آیا تھا، اور اس کے بعد ہی جسٹس بابرستار کو بطور جج ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

رجسٹرار ہائی کورٹ کے مطابق جسٹس بابرستار نے اس وقت کے چیف جسٹس کو یہ آگاہ کیا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں، اس حوالے ہائی کورٹ کی پریس ریلیز میں وضاحت بھی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے جسٹس بابرستار کی تعیناتی سے قبل گرین کارڈ ہولڈر ہونے کی انفارمیشن کا ریکارڈ مانگا تھا مگر 15 روز گزرنے کے باوجود انہیں ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آرڈر جاری کیا ہے کہ ہر پاکستانی کسی سے بھی کوئی بھی بات پوچھ سکتا ہے، عام شہری تو دور یہاں ایک سینیٹر کو جواب نہیں مل رہا تو ابہام تو بڑھے گا۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آرڈر جاری کیا ہے کہ ہر پاکستانی کسی سے بھی کوئی بھی بات پوچھ سکتا ہے، عام شہری تو دور یہاں ایک سینیٹر کو جواب نہیں مل رہا تو ابہام تو بڑھے گا۔

A senator was openly abducted from his house, his residence was trashed and he was tortured. He did a press conference describing his ordeal and asked questions, no on took notice no one answered.

Multiple senator houses were thrashed and they were abducted Aon Abbas Bappi was abducted during Qazi Fraudi Isa tenure, he did his speech in parliament explaining what happened to him, no notice was served.

Vawda ka jawab nahi diya tu fradiya ku bura laga.