لاہور میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار،تاجر کوبچوں کے سامنےقتل کیاگیا

5polsjsjsjjalaimuuwabla.png

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے پر قائم کی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی طرف سے پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹائون میں رہائش پذیر فیصل بٹ نامی ایک تاجر کے گھر پر عارف والا پولیس کی طرف سے چھاپہ مارنے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں اطلاعات کے مطابق ایک کانسٹیبل کے جان سے جانے کی ابتدائی اطلاعات ملی تھیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک فیکٹ فائنڈ کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے۔ گھر پر مارا گیا شخص فیصل بٹ نامی تاجر تھا جسے اس کے بچے کے سامنے پولیس نے گولیاں ماریں جبکہ کانسٹیبل خلیل فیصل بٹ کے بھائی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل بٹ کے بھائی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل خلیل کی لاش کو عارف والا پولیس چھوڑ کر بھاگ گئی تھی جسے نواب ٹائون پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحویل میں لیا تھا۔ مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دہشت گردی کی دفعات کے تحت اس واقعے کا مقدمہ نواب ٹائون تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نواب ٹائون کے علاقے میں پچھلے دنوں عارف والا پولیس کی طرف سے ایک گھر پر ریڈ مارا تھا اور کچھ دن پہلے نواب ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے کے حوالے سے یہ خبریں بھی زیرگردش تھیں کہ لاہور پولیس کو اس بارے دوسرے شہر کی پولیس نے آگاہ نہیں کیا تھا۔ عارف والا پولیس کہ ان اہلکاروں نے ریڈ کے دوران سادہ کپڑے پہن رکھے تھے جس پر تاجر کی والدہ نے انہیں ڈاکو سمجھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر کی والدہ کے شور مچانے پر ان کے ایک بیٹے نے فائرنگ کر دی تھی جس سے پولیس کانسٹیبل خلیل جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ پاکپتن پولیس نے واقعے کو پولیس مقابلے کا رنگ دینے کے لیے مرنے والے کانسٹیبل خلیل کو پولیس کی وردی پہنا دی تھی اور بعد میں پاکپتن پولیس نے فیصل بٹ کے گھر جا کر اس کے بچوں کے سامنے اسے گولیاں ماریں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
فارم 47 والی مریم نواز کے نیچے کسی ادارے سے اچھے کی امید نہیں
ٹن صفدر اور قطری کو تو نانی چار سو بیس کے نیچے والے ادارے سے بڑی اچھی بلکہ بہت ہی اچھی امید ہے پتہ نہیں تم کس کی بات کر رہے ہو