لاہور کے پبلک پارکس میں طلبا کے داخلے پر پابندی کیوں لگا دی گئی؟

lahore.jpg


پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے وائس چیئرپرسن حافظ ذیشان رشید نے جمعرات کو لاہور کے تمام پبلک پارکوں میں طلباء کے داخلے پر 2 بجے تک پابندی عائد کردی۔

پی ایچ اے کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور کے تمام پارکوں میں دن 2 بجے تک طلبا کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سکولوں میں طلباء کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔

اس حوالے سے پی ایچ اے انتظامیہ نے تمام پارکوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس کے مطابق سکولوں اور کالجوں کے یونیفارم پہننے والے طلباء اور بغیر خاندان کے بچے لاہور کے کسی بھی پبلک پارک میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب انتظامیہ نے مینار پاکستان ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد تمام عوامی پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

قبل ازیں پی ایچ اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ لاہور کے 5 بڑے پارکوں میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ وائس چیئرمین پی ایچ نے کہا تھا کہ پارکس میں ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا چینلز پر کام کرنے والوں کو ویڈیو بنانے نہیں دی جائے گی۔ پبلک پارک میں ویڈیو بنانے والوں سے پیسے لیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، پیسے وصول کرنے کے بعد پی ایچ اے مطلوبہ وقت کیلئے سکیورٹی بھی فراہم کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں فیصلے کیے جائیں گے۔
 

baalti

Minister (2k+ posts)
parks mein phir chummi shummi ho jaati thi abh kamray ya avaari hotels dhondhain ge ye zubair umer ko murshad maan lein ge