لیگی ایم پی اے عون جہانگیر کی پاسکو ملازمین سے بدتمیزی،ساتھی نے تھپڑ ماردیا

1لعاگئےمپاپاسچہ.png

پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عون جہانگیر نے پاسکو ملازمین سے بدتمیزی کی,بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی,جس میں لیگی ایم پی اےعون جہانگیر کے ساتھی کو پاسکو ملازم کو تھپڑ مارتےبھی دیکھا جا سکتا ہے۔

عون جہانگیرنے کہا کہ میرا ایک بندہ بھی باردانہ سےرہ گیا تو چھوڑوں گا نہیں۔دوسری جانب انچارچ پاسکو سینٹر نے لیگی ایم پی اے پر الزام لگایا ہے کہ بار دانہ میرٹ پردیا جارہا ہے تاہم عون جہانگیر نےگالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پنجاب میں کسانوں سے گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی، جس پر کسان سراپا احتجاج ہیں، جب کہ پاکپتن میں پاسکو عملے کا سرکاری باردانہ وہاڑی میں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب کے کسان سرکار کی جانب سے گندم نہ خریدنے پر سراپا احتجاج ہیں، اور دوسری طرف پاکپتن میں پاسکو عملے کی جانب سے سرکاری باردانہ وہاڑی میں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے پاسکو سینٹر انچارج کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

https://twitter.com/x/status/1791388891485815279
اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نعیم بشیر نے پاسکو سینٹر چک نور محمد پر چھاپہ مارا تو یہ بات سامنے آئی کہ پاسکو عملہ سرکاری باردانہ وہاڑی میں فروخت کررہا ہے۔چھاپے کے وقت پروجیکٹ منیجر ممتاز باجوہ اور سینٹر انچارج مدثر نواز موقع سے فرار ہوگئے,اسسٹنٹ کمشنر نے وہاڑی سے لائی گئی گندم کے 5 ٹرالر برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیے۔

واقعہ کا مقدمہ پاسکو سینٹر انچارج مدثر نواز کیخلاف درج کیا گیا۔ سینٹر انچارج باردانہ کسانوں کو دینے کی بجائے مڈل مین کو فروخت کررہا تھا۔

گندم خریداری بحران کے معاملے پر گزشتہ روز پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ گندم کی امپورٹ کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا۔