مرحوم بہت اچھے انسان تھے،اپنی موت کی خبروں پر عدنان صدیقی کا ردعمل

adn111h1h1.jpg

اداکار عدنان صدیقی نے اپنی موت کی جھوٹی خبروں کی تردید کر دی ہے، اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی غیرمعروف یوٹیوب چینل پر انکے انتقال کی خبر دی تھی۔

مرنے کی خبر والی ویڈیو دیکھنے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ مرحوم بہ بہت اچھے انسان تھے، اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور اہلخانہ کو صبر دے انکے دوستوں کو خوش و آباد رکھے۔


ایک ٹوئٹر پیغام میں عدنان صدیقی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر کیا کہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر ہے ابھی تک جوں کا توں ہوں اور لائیو ہوں، پتہ نہیں کس نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے، مگر ابھی کچھ روز باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش و آباد رہیں اور زندگی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1700572711074808160
اداکار نے اپنی پوسٹ کے میں لکھا کہ جو لوگ صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، اگلی مرتبہ یہ خبر دینے سے پہلے مجھے موقع دیں کہ میں خود آپکے سٹوڈیوز آکر اپنی موت کی تصدیق کروں اور اپنے تاثراتی کلمات بھی تحریر کروں گا۔