مرد دوست سے شادی کی خبروں پر علی سیٹھی نے خاموشی توڑ دی

13alisethititiit.jpg

مشہور گلوکار علی سیٹھی نےایک مرد سے شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور ہونےو الے گانے "پسوڑی" کے گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں اور افواہوں پرردعمل دیدیا ہے، انہوں نے ان تمام افواہوں اور خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی نہیں کی ہے۔

انسٹاگرام سٹوری پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی شادی نہیں کی ہے، میں نہیں جانتا کہ ان افواہوں کو پھیلانے کا سلسلہ شروع کس نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی یہ کیا ہو اسے چاہیے کہ میرے نئے گانے کو پھیلانے میں مدد کرے۔

12082324915f0ba.jpg


خیال رہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کچھ روز سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ علی سیٹھی نے پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ سلمان طور سے خفیہ شادی رچا لی ہے۔

ان افواہوں کے پھیلتے ہی علی سیٹھی ٹویٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں بھی آگئے تھے اور لوگ اس معاملے پر علی سیٹھی سے جواب طلب کررہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1689861305916956672