مریم نواز کی افتتاح کردہ آئی ٹی لیب میں ادھار کے کمپیوٹرز رکھنے کا انکشاف

12maryamamauusshahrcomuter.png

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جس سرکاری اسکول میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کی اس لیب میں ادھار مانگ کر کمپیوٹرز رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن اے پی ایس گرلز اسکول کا دورہ کیا اور اس موقع پر اسکول میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس سے مزین کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا، مریم نواز شریف نے لیب میں موجود بچیوں سے بات چیت کی ، وزیرتعلیم پنجاب راناسکندر حیات نے مریم نواز کو منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

https://twitter.com/x/status/1789598514026103182
بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ اس دورے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انوکھا کارنامہ دکھایا اور کمپیوٹر لیب کو بڑا دکھانے کیلئے کسی اور لیب سے ادھار کمپیوٹرز مانگ کر اسکول کی لیب میں رکھے گئے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے جس لیب کا افتتاح کیا اس میں کمپیوٹرز ہی موجود نہیں تھے،وزیراعلیٰ کے دورے سے قبل مانگ تانگ کر کمپیوٹرز لیب میں رکھے گئے، ان میں سے 10 کمپیوٹر گورنمنٹ جونیئر ماڈل اسکول ماڈل ٹاؤن سے ادھار مانگے گئے، جونیئر ماڈل اسکول کے مطابق کمپیوٹر ابھی تک واپس نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے اسکول میں کمپیوٹر کلاسز کی تعلیم تعطل کا شکار ہے۔

https://twitter.com/x/status/1788888282606031198