مشیر اطلاعات کے پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو "کاپی کیٹ"قرار دے دیا

10saididimmacopycat.png

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو کاپی کیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ایک اور منصوبے کی کامیابی سے کاپی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کاپی کیٹ وزیراعلیٰ نے حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کی ہے، یہ منصوبہ کئی سالوں سے خیبر پختونخوا میں کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت کے پی کے کے طرز عمل پر چل کر عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے، ہماری حکومت اس نیک مقصد کیلئے رہنمائی سمیت دیگر تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

https://twitter.com/x/status/1789579886341812348
بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ٹک ٹاک پر فالورز کو بڑھانے کو مدنظر رکھ کر منصوبے شروع کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کوئی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کرپائی ہیں، ایسے منصوبے ٹک ٹاک ویڈیو کی طرح چند دن ہی چلتے ہیں، راج کماری عوامی مفاد کیلئے خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

یہ بُوٹیا پی ٹی آئی میں کب گھسا اور پچھلے دو سال سے کہاں تھا؟