نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کی کونسی سیاسی شخصیات سے رشتہ داریاں ہیں؟

azamk1h11.jpg

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے احکامات کے بعد اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھالیا ہے،اعظم خان کی کئی سیاسی خاندانوں کے ساتھ رشتہ داریاں ہیں۔

نجی چینل کے مطابق اعظم خان اٹک سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے خانزادہ تاج کے داماد ہیں،سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے چچا بھی ہیں،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کے کزن ہیں۔

اعظم خان سابق بیوروکریٹ اور خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کے طور پر کام کرنے والے اعظم خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ہے،لنکنز ان لندن سے فارغ التحصیل بیرسٹراعظم خان اس سے قبل 2018 میں نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی کابینہ میں کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ اور وزیرداخلہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1617028157005086723
اعظم خان اکتوبر 2007 سے اپریل 2008 تک وزیراعلیٰ شمس الملک کی نگراں کابینہ میں وزیرداخلہ، منصوبہ بندی اور ترقیات رہے اور اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں اہم پوزیشنز میں خدمات انجام دی ہیں،نگراں حکومتوں کا حصہ رہنے سے قبل وہ ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک چیف سیکریٹری رہے اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Hopefully he will do what's right and will not follow corrupt PDM beggars and their illegal handlers type people.