ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد کپتان کی تبدیلی پاکستان کرکٹ کی پرانی روایت

kap1h1i1h.jpg


ورلڈ کپ میں شکست کے بعد کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک پرانی روایت ہے جو رواں سال بھی برقرار رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابراعظم کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹاکر یہ ذمہ داری دوسرے کھلاڑیوں کو سونپ دی گئی ہے، ورلڈ کپ میں شکست کے بعد کپتان کی تبدیلی کی یہ روایت1999 سے آج تک برقرار ہے۔

ورلڈکپ 1999 کے بعد 2003 کے ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگیا جس کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوا،4 سال سے قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے وقار یونس کو اس وقت کے بورڈ نے عہدے سے ہٹادیا۔

ورلڈکپ 2007میں بھی پاکستانی ٹیم گروپ راؤنڈ میں ہی آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں سے شکست سے دوچار ہوکر باہر ہوگئی، اس وقت ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو کپتانی سے نہیں ہٹایا گیا تھا تاہم انضمام الحق نے کرکٹ سے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

ورلڈکپ 2011 میں قومی ٹیم کی کپتانی شاہد آفریدی کررہے تھے، ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل تک کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی ، ٹیم واپس آئی تو شاہد آفریدی کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ورلڈکپ 2015 میں قومی ٹیم کوارٹر فائنل میں شکست کےبعد ورلڈ کپ سے باہر ہوئی تو اس وقت کے کپتان مصباح الحق عہدے سے فارغ ہوئے، 2019 میں سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج سے باہر ہوئی تو سرفراز کو کپتانی سے ہٹادیا گیا اور بابراعظم کو ان کی جگہ کپتان بنایا گیا۔

اور بابراعظم کے ساتھ بھی یہی روایت برقرار رہی، 2023 کے ورلڈ کپ میں ٹیم گروپ اسٹیج سے باہر ہوئی تو ٹیم کے واپس آنے پر بابراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

یادرہے کہ عمران خان 1983 سے 1992 تک کپتان رہے، پاکستان 1983 کاورلڈکپ ہارا، 1987 میں پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچا لیکن امپائر کے غلط فیصلے کی وجہ سے پاکستان باہر ہوگیا ، کہاجارہا ہے کہ عمران خان نے 1987 کے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن اس وقت کے صدر ضیاء الحق کے اصرار پر فیصلہ واپس لیا اور پاکستان 1922 کاورلڈکپ جیتا۔

ورلڈکپ 1996 کاکوارٹرفائنل ہارنے کے بعد وسیم اکرم نے اگرچہ اپنی فٹنس کو جواز بناکر کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد عامرسہیل نے چند ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کمان سنبھالی لیکن کچھ عرصہ بعد وسیم اکرم دوبارہ کپتان بن گئے۔

 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Country 35 Saal sy doob Raha ha ......udr without changing ky woi manhoos faces dubara aa rahye..... cricket ma Kia takleef ha dumbhead decision makers