ورلڈ کپ 2023 فائنل میں شکست، بھارتی کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے

indian-one.jpg

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج آئی سی سی مینز ورلڈ 2023 کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا ہے۔
پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم فائنل میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد شدید افسردہ ہوگئی اور میچ کے اختتام پر متعدد بھارتی کھلاڑی بھی روتے ہوئے دکھائی دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو شکست کی تکلیف سے سنبھلنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1726275096485286132
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی آنکھیں بھی بھیگی ہوئی دکھائی دیں تو وہیں محمد سراج روتے ہوئے نظر آئے، ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی اس گھڑی میں شدید غمزدہ دکھائی دیئے۔

https://twitter.com/x/status/1726267893606920552
https://twitter.com/x/status/1726467286201242002
خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

نالائقو، نواز شریف سے یاری لگا کے بھی ہار گئے۔ اسی سے کوئی دو نمبری سیکھ لیتے