وزیرآباد:سرکاری ہسپتال میں سویپر ڈاکٹر بن کر مریضوں کا علاج کرنے لگا

hosp11h1i1i3.jpg


وزیرآباد کے سرکاری اسپتال میں سویپر ڈاکٹر بن کر مریضوں کا علاج کرنے لگ گیا ہے، ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہےجس میں ایک سویپر کو مریضوں کا علاج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں مذکورہ شخص کو خواتین مریضوں کو ادویات لکھتے اور مریضوں کو انجکشنز لگاتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1791105582620930087
ویڈیو کے ساتھ سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو وزیرآباد کے سول اسپتال کی ہے جہاں مریضوں کا علاج کرنے والا یہ شخص کوئی ڈاکٹر نہیں بلکہ اسپتال کا ایک سویپر ہے۔

صحافی محمد عمیر کے مطابق مریضوں کا اعلان کرنے والے اس شخص کا نام عبدالستار ہے اور یہ اسپتال میں بطور سویپر تعینات ہے۔

واضح رہے کہ کچھ سال قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں بھی سینیٹری اسٹاف کے سوئیپر کی مریضوں کا علاج کرنیکی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مریض کو ڈرپ لگارہا تھا۔

اسی طرح 2021 میں میو ہسپتال میں بھی ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس میں ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے 80 سالہ مریضہ کا آپریشن کر دیا تھا۔ خون نہ رکنے کی وجہ سے گھر جا کے پیٹاں بھی کرتا رہا تھا۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Jab poora mulk hee fraudiye chala rahe hain, to ek sweeper ager dr. ban gaya to kaun si qayamat aa gai?

Humaare to planes bhi jaali pilot uraate rahe hain.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جب سوئپر یا سوئپر کی اہلیت والا وزیر داخلہ بن سکتا ہے کسی بھی ادارے کا چیف اور ڈی جی بن سکتا ہے تو ڈاکٹر کیوں نہیں
یہ پاکستان ہے یہاں سب کچھ ممکن ہے
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
جب سوئپر یا سوئپر کی اہلیت والا وزیر داخلہ بن سکتا ہے کسی بھی ادارے کا چیف اور ڈی جی بن سکتا ہے تو ڈاکٹر کیوں نہیں
یہ پاکستان ہے یہاں سب کچھ ممکن ہے
Isse leya badrra ghurak hay Pakistan ka.