ویت نام کے بزنس مین نے ایک دن میں 39 ارب ڈالر کما لیے

9vienamabus.jpg

ویتنام سے تعلق رکھنے والے پام ناہٹ وونگ نامی سرمایہ کار کی الیکٹرک وہیکل کمپنی ون فاسٹ آٹو کے شیئرز کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد وہ جنوب مشرقی ایشیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پام ناہٹ وونگ کی کمپنی ون فاسٹ آٹو نے صرف ایک دن میں 39 ارب ڈالر کمانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 39 ارب ڈالر کی کمائی کے بعد پام ناہٹ وونگ جنوب مشرقی ایشیا کے 5 ویں امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔

پام ناہٹ وونگ کی کمپنی ون فاسٹ آٹو الیکٹرک گاڑیاں تیار کرتی ہے جس کے شیئرز کی قیمتوں میں امریکی سٹاک مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے کے بعد 255 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


ون فاسٹ آٹو نے اپنے شیئرز گزشتہ روز 15 اگست کو امریکی سٹاک مارکیٹ میں متعارف کروائے تھے اور پہلے ہی دن اس کے ایک شیئر کی قیمت 37.06 ڈالر ہو گئی تھی جو بعدازاں 77.38 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

پام ناہٹ وونگ اس سے سے پہلے صرف 5 ارب ڈالر کے مالک تھے اور ون فاسٹ آٹو کے شیئرز امریکی مارکیٹ میں متعارف کروانے کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت اب 44.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ون فاسٹ آٹو کی مارکیٹ ویلیو میں بھی 4 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد کمپنی کی مارکیٹ ویلیو اب 85 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

ون فاسٹ آٹو نے معروف آٹو کمپنیوں فورڈ اور جنرل موٹرز کو مارکیٹ ویلیو میں بھی پچھاڑ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فورڈ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو اس وقت 48 ارب ڈالر کے قریب ہے جبکہ جنرل موٹرز کی مارکیٹ ویلیو اس وقت 46 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ ون فاسٹ آٹو کی مارکیٹ ویلیو اپنے چینی حریف BYD سے ابھی بھی کم ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 93 ارب ڈالر کے قریب ہے۔
 

Bull

Minister (2k+ posts)
Ya Pagal hay, Pakistan main siasat dan aur generals kuch na kar bhee arbo kama latay hain.