پاکستانی "میکسویل" بچے کی ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیاصارفین کے دلچسپ تبصرے

pakish11i2h.jpg

آسٹریلیا کے سات کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان یہ میچ باآسانی جیت جائے گا لیکن اس میچ میں میکسویل نے جو کیا اسے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے لاجواب اننگز کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ میکسویل کو نہ صرف افغانستان کے بہترین سپنرز کا سامنا کرنا تھا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا تھا کہ وہ آسٹریلوی بولرز کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سٹرائک لیں۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد میکسویل کو ایک اور مسئلے سے بھی دوچار ہونا تھا۔ایسی صورتحال میں میکسویل نے یہاں وہ انداز اپنایا جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے لگے۔

زخمی ہونے کے باوجود ریٹائرڈ ہرٹ نہیں ہوئے میدان پر رہے اور ایک جینیئس بلے باز کی طرح صرف ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر ایسی شاٹس کھیلتے رہے جو دیکھ کر سب ہی حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

اس میچ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے، ہر ایک نے میکسوئل کی تعریف کی تو ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بچہ میکسوئل کی نقل اتار ررہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے پاکستانی میکسوئل قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1722582790901055804
طاہر ملک نے کہا کہ میکسویل واقعی ہی اس طرح چھکے مار رہا تھا کل
https://twitter.com/x/status/1722334377152241681
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ گلین میکسویل نے کچھ اس طرح سے سکون کے ساتھ افغانی باؤلرز کی درگت بنائی
https://twitter.com/x/status/1722342711305355598 https://twitter.com/x/status/1722250832987730178
صحافی ثاقب بشیر نے کہا ہ اس قسم کے میکسویل ٹک ٹاک کلپ دیکھ کر اب گزارا کریں
https://twitter.com/x/status/1722571759554109938
یادرہے کہ گلین میکسوئل ان فٹ تھے وہ نہ رنز لے سکتے تھے اور نہ ٹھیک طرح بیٹنگ کرسکتے تھے اسکے باوجود انہوں نے اپنی ٹیم کو جتوانے میں خوب کردار ادا کیا جس پر شائقین کرکٹ داد دئیے بغیر نہ ہ سکے
https://twitter.com/x/status/1721953472935842108