پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر اور اس کی ماں نے آشنا کو کس طرح قتل کرایا؟

27titormahek.jpg

برطانیہ میں پاکستانی ٹک ٹاکرکے والدہ ساتھ مل کر دونوجوانوں کو قتل کرنے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں، دوران تفتیش قاتل اور مقتول کے درمیان ناجائز تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک مہک بخاری کی 46 سالہ والدہ انصرین بخاری کے مقتول ثاقب حسین کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، ثاقب حسین مبینہ طور پر انصرین بخاری کو نازیبا اور نجی ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ہراساں کررہا تھا۔


برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اس واقعہ کو ایک حادثہ ہی سمجھا جارہا تھا جیسا کے قتل کا منصوبہ بنانے والوں کا ہدف تھا، تاہم ایکسیڈنٹ کے بعد ثاقب حسین فوری طور پر موت کے منہ میں نہیں گئے بلکہ انہوں نے شدید زخمی حالت میں ریسکیو ادارے کو فون کیا اور بتایا کہ گاڑی کو پیچھے تعاقب کرتی ایک کار نے روندا ہے۔

car-chase-1691310743.jpg


21 سالہ دونوجوانوں کی کار ایکسیڈنٹ میں ہلاکت کا معاملہ پھر بھی دب جاتا اگر دونوں نوجوانوں کے والدین اسے حادثہ تسلیم کرنے پر رضامند ہوجاتے، تاہم انہوں نے اس واقعہ پر پولیس کمپلین کی، دوران تفتیش ثاقب حسین کی آخری فون کال کا انکشاف ہوا تو تفتیش کا رخ ہی تبدیل ہوگیا۔

پولیس تفتیش میں جب پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اس کی والدہ انصرین بخاری تک پہنچی تو سارا معاملہ کھل کر سامنےآگیا ، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ثاقب حسین کے انصرین بخاری کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، ثاقب حسین انصرین کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا تھا جس پر انصرین اور اس کی بیٹی مہک بخاری نے ثاقب حسین کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے اس کام کیلئے ریحان کاروان اور رئیس جمال کو استعمال کیا، برطانوی عدالت نے مہک بخاری، انصرین بخاری، ریحا ن کاروان اور رئیس جمال کو قتل کا مجرم قرار دیا جبکہ نتاشہ اختر، صناف غلام مصطفیٰ اور امیر جمال کو قتل میں معاونت کا مجرم قرار دیا۔

mehak-bukhari-1691310958.jpg


عدالت نے 21سالہ شریک ملزم محمد پٹیل کو کیس میں بے قصور پاتے ہوئے باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کیے، تمام ملزمان کو یکم ستمبر کو سنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ 21 فروری 2022 کو برطانیہ میں 21 سالہ دو پاکستانی نژاد نوجوانوں ثاقب حسین اور ہاشم اعجاز ایک کار ایکسیڈنٹ میں مارے گئے تھے، پولیس کے مطابق انصرین بخاری نے ثاقب حسین کو 30 ہزار پاؤنڈ دینے کے بہانے ایک مقام پر بلایا، راستے میں ثاقب حسین کی گاڑی کے پیچھے دو گاڑیوں کو پولیس کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔


ایک گاڑی میں مہک بخاری اور اس کی والدہ موجود تھیں جبکہ دوسری جار میں شریک ملزمان موجود تھے، ایک مقام پر پیچھے سےآتی گاڑی نے ثاقب حسین کی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری جس سے گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا کر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جبکہ ملزمان اپنی کاریں دوڑاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Gashti Farari kulsoom Safdar Dalay aur in auraton kay beech kafi similarities dekhi ja sakti hein 🤔

 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Khuda ka bara hee karam hota ager ye dono maa betiyan apni gaari Avenfield apartments mein ghusa detein.