پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسائل لاہور قلندرز کی وجہ سے ہیں، ہرشا بھوگلے

5harshahbholsgly.png

بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسائل کا ذمہ دار لاہور قلندرز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی فرنچائز دنیا کرکٹ میں کافی بااثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور کرکٹر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے موجودہ کرکٹ مسائل کے حوالے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں پاکستان میں ٹیم کی قیادت کا شور کہاں سے آرہا ہے، لاہور قلندرز کی فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں کافی بااثر ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کرکٹ میں تنازعات بھی جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ممکنہ کپتان کے طور پر شاہین آفریدی کا نام سب سے زیادہ لیا جارہا ہے، کیونکہ وہ لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل بھی جتواچکے ہیں جس سے ان کی قائدانہ صلاحتیوں کو اجاگر کیا ہے، تاہم ان کی انجریز تشویش کا باعث ہے اور انجریز کی وجہ سے قیادت ان کیلئے بوجھ بن سکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1719314169152037163
ہرشا بھوگلے نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں کےاگلے تین میچز جیت جائیں اور اچانک سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو کیا بابراعظم ایک اچھے کپتان بن جائیں گے اور شاہین کپتانی کے دعویدار نہیں رہیں گے؟

خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں مسلسل میچز میں شکست کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو اچھے مارجن سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں جاگ گئی ہیں، اب پاکستان کو اپنے اگلے 2 میچز میں جیت اور نیوزی لینڈ کی ہار سیمی فائنل تک لے جاسکتی ہے۔