پاکستان کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی آخری امید باقی

agh1i1h31.jpg

نیوزی لینڈ نے پانچویں جیت اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا ہے اور پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل سے باہر ہوگیا ہے لیکن پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں نے پوری طرح دم نہیں توڑا۔

نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722621250424680945
اسکا مطلب ہے کہ پاکستان کو 300 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کو 13 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا جس شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤْف اور حسن علی کیلئے مشکل ہدف ہے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دوسری صورت یہ ہے کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی ہے تو ایک دفعہ پھر باؤلرز کو امتحان پر پورا اترنا ہوگا اور دفاعی چمپیئن کو 50 رنز کے اندر آؤٹ کرنا ہوگا جبکہ بلے بازوں کو 50 رنز 2 اوورز اور 5 گیندوں پر حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہوگی۔

اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور تصور کیا جائے کہ انگلینڈ نے 150 رنز بنائے تو پاکستان کو یہ ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔یعنی پاکستان کو ہر اوور میں 40 رنز بنانا ہونگے۔

ادھر افغانستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے نیوزی لینڈ کا رن ریٹ عبور کرنا ہوگا اور اس کے لیے رواں ورلڈ کپ کی اب تک کی دوسری بہترین ٹیم جنوبی افریقہ کو 438 رنز کے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔


 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
جس ملک کے وزیر کھیل سیاست پر بھرتی کیئے جائیں وہاں کھیلوں کا یہی انجام ہوگا۔