ڈاکٹر عفان تربوز لال رکھنے کیلئے انجکشن لگانے کے دعوے پر تنقید کی زد میں

dr-afaan11hh221.jpg

ڈاکٹر عفان نے کچھ روز قبل تربوز ایک وی لاگ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور تربوز بیچنے والے دکاندار شدید غصے میں ہیں۔

ڈاکٹر عفان نے دعویٰ کیا تھا کہ دکاندار حضرات توبوز کو لال رکھنے اور میٹھا کرنے کیلئے اس میں انجکسشن لگاتے ہیں اور یہ انجکشن ہیضہ ، کینسر اور دیگر بیماریاں پھیلاتا تھا۔

ڈاکٹر عفان نے کہا کہ اگر آپ ٹشو پیپر لین اور اسے کٹے ہوئے تربوز پر پھیریں، اگر ٹشو پیپر لال ہوجائے تو سمجھیں کہ تربوز کو ٹیکہ لگا ہوا ہے۔

ڈاکٹر نےمزید کہا کہ تربوز کھانے سے فوڈ پوائزنگ/ہیضہ اس لئے ہوجاتا ہے کہ تربوز میں انجکشن کے ذریعے سرخ رنگ منتقل کیا جاتا ہے جس کو سفید صاف کپڑے/ٹشو سے صاف کرنے پہ ظاہر ہوتا اگر رنگ لگ جائے تو مت کھائیں اور اگر نہ لگے تو وہ اصل ہے، جس کو بلاجِھجھک کھایا جاسکتا

بعد ازاں ڈاکٹر عفان نے یہ بھی کہا کہ میری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تربوز سستے ہوگئے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے اور یوٹیوب، ٹک ٹاک پر وی لاگز اور ویڈیوز کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ڈاکٹر عفان کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر تے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توبوز کو ایک بار ٹیکہ لگ جائے تو اس سے پانی رسنا شروع ہوجاتا ہا ور چند ہی گھنٹوں بعد وہ خراب ہوجاتا ہے اس پر کئی لوگوں نے عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔

ایک کاشتکار نے ڈاکٹر عفان کو کھری کھری سنادیں اور کہا کہ یہ کیسا بے شرم انسان ہے جو دانت نکال کر کہہ رہا ہے کہ میں نے تربوز سستے کروادئیے، اگر کچھ سستا کروانا ہی ہے تو بجلی سستی کرواؤ اور لوگوں کی ضرورت کی چیزیں سستی کراؤ

کاشتکار کا مزید کہنا تھا کہ میں کاشتکاری کرتا ہوں یہاں دیہاتوں کے دیہات تربوز اگاتے ہیں میں نے کسی کو تربوز کو ٹیکے لگاتے نہیں دیکھا،تمہاراکیا کام ہے کاشتکاری سے؟
https://twitter.com/x/status/1792202805173944402
حمزہ وقار نے اس پر کہا کہ ڈاکٹر محمد عفان قیصر کا تربوز میں شوگر سیرپ اور کلر لگانے کا دعویٰ گمراہ کن اور جھوٹا ہے۔ یہ عمل غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ عفان، آپ کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، کوئی لیب ٹیسٹ رپورٹ نہیں ہے، اور آپ کے دعووں کی حمایت کے لیے کوئی تحقیق نہیں ہے۔ آپ کا مشن صرف آراء اور شہرت حاصل
https://twitter.com/x/status/1791471999665004978
عدنان نے کہا کہ میں تو اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ تربوز کو انجیکشن نہیں لگائے جاتے کیوں زیادہ تر صحیح پکنے کے بعد قدرتی لال ہوتے ہیں. آپ ایک کھیت میں ہزاروں تربوز کو کیسے انجیکشن لگا سکتے ہیں؟ایک سے یہ سارا گودا لال بھی نہیں ہو سکتا اور یہ کچھ گھنٹوں میں گلنا شروع ہو جائے گا انجیکشن سے تربوز کے اندر سائیڈ والی قدرتی سفید جلد بھی لال ہو جائے گی،دوسری بات یہ کہ دکانوں اور گھروں میں تربوز کچھ دن پڑا رہے تو گلتا بھی نہیں ہے آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
https://twitter.com/x/status/1791872248422293780

swing

Chief Minister (5k+ posts)
انجکشن کا تو نہیں ،پتا ،مگر اس سال ،تربوز میں مسلہ ضرور ہے کوئی ، کیوں کے کئی لوگوں سے پتا چل رہا ہے کے ،تربوز کھانے کے کچھ دیر بعد ہی لوگ پیٹ کے مسائل میں پڑ جاتے ہیں ، اس کی اصل وجہ کوئی ڈاکٹر ہی بتا سکتا ہے ، بشرطیکہ ڈاکٹر ، ،،ٹک ٹاک ،،،والا نہ ہو
 
3rd_Umpire

پیٹ خراب ہونے کے کئی وجوھات ہو سکتے ہیں، جس میں ٹوٹے ہوئے تربوز سے ریڑھی بانوں سے پلیٹ
میں تربوز خریدنا بھی ہو سکتا ہے،، لیکن تربوز کی موٹی ، اور انتہائی ملائم، واٹر پروف چھال کو دیکھ کر لگتا ہے، کہ قدرت نے اس نازک پھل کو انتہائی محفوظ بنایا ہے، اور ایک انتہائی باریک
سوراخ بھی و 10،12 کلو کے تربوز کو گھنٹے، دو گھنٹے میں خراب کر سکتا ہے
ڈاکٹر آفان کے پاس شاید اپنے وڈیوز کے کونٹینٹ کے کمی کا مسئلہ آگیا ہو، اور وہ کسی بازاری مداری کے راستے پر چل پڑا ہو، جو سادہ لوح لوگوں کو سانپ، نیولے کی لڑائی کا تماشہ دکھانے کی آس میں اپنے ارد گرد جمع کر لیتا ہے

Last edited:

bhai asal mai jitnay bhi fruites hain some time unn mai virus bhi peda ho jata hai mosamoo ki waja se aur ,hamari naqli ,khaadoo, aur duwaiooo ki waja se bhi ,ALLAH reham farmaye hamray haaloo per aameen
 
zerozero

MPA (400+ posts)
Kia pata jo pani faslon lo dia jata hay woh is ke waja ho.
Kae jaga gutter ka pani bhe use hota hay.. Gutter Baghicha is famous

انجکشن کا تو نہیں ،پتا ،مگر اس سال ،تربوز میں مسلہ ضرور ہے کوئی ، کیوں کے کئی لوگوں سے پتا چل رہا ہے کے ،تربوز کھانے کے کچھ دیر بعد ہی لوگ پیٹ کے مسائل میں پڑ جاتے ہیں ، اس کی اصل وجہ کوئی ڈاکٹر ہی بتا سکتا ہے ، بشرطیکہ ڈاکٹر ، ،،ٹک ٹاک ،،،والا نہ ہو
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
انجکشن کا تو نہیں معلوم کیوں کہ باہر کے ممالک میں ایسا نہیں ہوتا خاص طور پر یو کے اور یورپ میں
ہاں جی ایم
GM
ضرور ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی بھی پھل
GM
ہو یعنی
Generically modified
ہو تو اس کے بار کوڈ سے معلوم کیا جاسکتا ہے اور اسی طرح
organic

اور
non organic friut
اور ویجی ٹیبل پر کوڈ میں
یا پرائس ٹیگ میں یا شیلف کے ٹیگ میں لکھا ہوتا ہے